Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعہ, مئی 9, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • بھارت کو ایک اور شکست، آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے دوسری قسط کی منظوری دیدی
    • سعودی وزیر مملکت برائےخارجہ عادل الجبیر کی وزیراعظم شہبازشریف اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقاتیں
    • بھارت چاہتا ہے کہ پاکستان حملہ کرے تو اس کی یہ خواہش ضرور پوری کریں گے، ترجمان پاک فوج
    • بھارت کی سائبر دہشتگردی پر پاکستانی ہیکرز کا جوابی وار، چار بڑی بھارتی ویب سائٹس ہیک
    • ڈرونز کے پیچھے کا ڈرامہ: بھارت کی میڈیا جنگ یا عسکری کامیابی؟
    • بھارتی جارحیت کے باوجود آپریشن سندور کی ناکامی
    • سائبر جنگ:  ایک خاموش مگر خطرناک جنگ
    • لائن آف کنٹرول پر پاکستان کی بھارتی فوج کیخلاف جوابی کارروائیاں جاری
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » گندم اسکینڈل میں نئے انکشافات کی تفصیلات سامنے آگئیں
    اہم خبریں

    گندم اسکینڈل میں نئے انکشافات کی تفصیلات سامنے آگئیں

    مئی 6, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    The details of the new revelations in the wheat scandal have come out
    Share
    Facebook Twitter Email

    گندم اسکینڈل میں نئے انکشافات کی تفصیلات سامنے آگئیں۔ سمری 10 لاکھ ٹن کی تیار ہوئی لیکن  27 لاکھ 78 ہزار ٹن گندم منگوائی گئی، موجودہ حکومت کے دور میں ایک ارب 3 کروڑ 11 لاکھ ڈالر کی 6 لاکھ 91 ہزار ٹن گندم پاکستان پہنچی۔

    دستاویزات کے مطابق نگران حکومت کے دور میں ابتدائی طور پراسٹریٹیجک ذخائر کے لئے 10 لاکھ ٹن گندم درآمد کی سمری تیار کی گئی مگر حقیقت میں 27 لاکھ 78 ہزار ٹن گندم منگوائی گئی، وزیر اعظم شہباز شریف کی موجودہ حکومت کے دور میں  6 لاکھ 91 ہزار ٹن گندم پاکستان پہنچی۔

    گندم درآمد کی پہلی سمری وزیر فوڈ سیکیورٹی طارق بشیر چیمہ کی نگرانی میں 27 جولائی 2023 کو اقتصادی رابطہ کمیٹی کو بھیجی گئی جسے وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت ای سی سی اجلاس نے 8 اگست کو ملتوی کردیا ،13 اگست کو مدت پوری ہونے پر حکومت ختم ہوگئی۔

    یکم ستمبر 2023 کو انوار الحق کاکڑ نے بطور وزیر فوڈ سیکیورٹی  سمری نگران حکومت کو بھیجی جبکہ انوار الحق کاکڑ اس وقت خود نگران وزیراعظم بھی تھے ، نگران وزیراعظم کے دفتر سے 4 ستمبر کو جاری خط کے تحت وزارت فوڈ سیکیورٹی کو بعض تبدیلیوں کے ساتھ سمری دوبارہ ای سی سی کو بھیجنے کی ہدایت کی گئی۔

    نگران وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ کے حکم پر ان ہی کی نگرانی میں وزارت فوڈ سیکیورٹی نے نجی اور سرکاری شعبوں کے اسٹیک ہولڈرز کا مشاورتی اجلاس بلایا، اجلاس  کےدوران انکشاف ہوا کہ نجی شعبے کے 4 جہاز 2 لاکھ 14 ہزار401 ٹن درآمدی گندم لے کر کراچی پہنچ چکے ہیں، جبکہ نجی شعبے کی درآمدی گندم وزارت فوڈ سیکیورٹی کے پلانٹ پروٹیکشن ڈیپارٹمنٹ سے اجازت کے بغیر پاکستان نہیں آسکتی۔ اجلاس میں نجی شعبے کی کمپنیوں نے مزید 13 لاکھ 40 ہزار ٹن گندم درآمد کرنے کی مشروط پیشکش کی۔

    گندم درآمد کے بارے سمری پر گوہر اعجاز کے زیر نگرانی وزارت تجارت نے بیک وقت جی ٹوجی اور اوپن ٹینڈرنگ کے علاوہ حکومت سے باقاعدہ منظوری کی شرائط کے ساتھ 10 لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے کی حمایت کی ۔

    ڈاکٹر شمشاد اختر  کی وزارت خزانہ نے ٹریڈنگ کارپوریشن کے ذریعے سرکاری طور پر گندم درآمد کرنے کی مخالفت کی۔ وزارت خزانہ نے تجویز دی کہ گندم پر جاری کسٹمز ڈیوٹی اور سیلز ٹیکس کی چھوٹ کے باعث نجی شعبے کے ذریعے گندم درآمد کا کام زیادہ بہتر ہوگا۔

    10 اکتوبر 2023 کو وزارت فوڈ سیکیورٹی کے سیکرٹری محمد محمود نے ٹی سی پی کے ذریعے 10لاکھ ٹن گندم درآمد کی سمری تیار کی جس میں نجی شعبے کو بھی گندم درآمد کرنے کی اجازت دی گئی ، اس وقت اس وزارت کا چارج  نئے وزیر ڈاکٹر کوثر عبداللہ کو مل چکا تھا۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleلکی مروت میں پولیس اسٹیشن پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیا گیا
    Next Article خیبرپختونخوا حکومت نے پولیس اختیارات میں کمی لانے پر غورشروع کر دیا
    Web Desk

    Related Posts

    بھارت کو ایک اور شکست، آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے دوسری قسط کی منظوری دیدی

    مئی 9, 2025

    سعودی وزیر مملکت برائےخارجہ عادل الجبیر کی وزیراعظم شہبازشریف اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقاتیں

    مئی 9, 2025

    بھارت چاہتا ہے کہ پاکستان حملہ کرے تو اس کی یہ خواہش ضرور پوری کریں گے، ترجمان پاک فوج

    مئی 9, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    بھارت کو ایک اور شکست، آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے دوسری قسط کی منظوری دیدی

    مئی 9, 2025

    سعودی وزیر مملکت برائےخارجہ عادل الجبیر کی وزیراعظم شہبازشریف اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقاتیں

    مئی 9, 2025

    بھارت چاہتا ہے کہ پاکستان حملہ کرے تو اس کی یہ خواہش ضرور پوری کریں گے، ترجمان پاک فوج

    مئی 9, 2025

    بھارت کی سائبر دہشتگردی پر پاکستانی ہیکرز کا جوابی وار، چار بڑی بھارتی ویب سائٹس ہیک

    مئی 9, 2025

    ڈرونز کے پیچھے کا ڈرامہ: بھارت کی میڈیا جنگ یا عسکری کامیابی؟

    مئی 9, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.