نگراں حکومت کی جانب مہنگائی سے پریشان عوام کو بڑا ریلیف مل گیا۔
تفصیلات کے مطابق نگراں حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا ریلیف دے کر عوام کے کاندھوں سے مہنگائی کے بوجھ کو کم کیا ہے، آنے والے دنوں میں پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کے باعث اشیائے خوردونوش میں واضح کمی کے بھی امکانات بڑھ گئے۔
یاد رہے کہ نگراں حکومت نے پچھلے 3 ماہ میں پیٹرول میں 62 روپے اور ڈیزل کی قیمتوں میں تقریباً 55.17 روپے کمی کی ہے۔ ستمبر میں پیٹرول 331.38 پیسے اور ڈیزل کی قیمت 329.18 پیسے تھی جبکہ 16 دسمبر کو پیٹرول 267.34 اور ڈیزل کی قیمتوں میں 276.21 پیسوں کی واضح کمی دیکھی گئی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز نگران حکومت نے عوام کو بڑا ریلیف دیتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 14 روپے تک کمی کر دی۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 14 روپے اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ساڑھے13 روپے کی کمی کی گئی ہے۔