ٹرینٹ برج میں انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز 3 میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کے دوسرے میچ میں مدمقابل ہیں۔
گزشتہ روز ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، انگلش ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے میچ کے پہلے ہی روز ایک منفرد ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔
نیوزی لینڈ کے سابق جارحانہ بیٹر اور کپتان برینڈن مکولم کے کوچ بننے کے بعد ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی جارحانہ بیٹنگ کی حکمت عملی سے مشہور ہونے والی انگلش کرکٹ ٹیم نے ٹیسٹ کرکٹ میں تیز ترین ٹیم کی ففٹی بنانے کا ریکارڈ قائم کر دیا۔
ویسٹ انڈیز کے خلاف انگلش ٹیم کی پہلی وکٹ جلد گرنے کے بعد بین ڈکٹ اور اولی پوپ نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 4.2 اوورز (26 گیندوں) میں ٹیم کا اسکور 50 رنز تک پہنچا دیا۔
یہ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں کسی بھی ٹیم کی جانب سے تیز ترین ففٹی اسکور ہے۔
ٹیسٹ کرکٹ میں تیز ترین 50رنز،انگلینڈ نے منفرد ریکارڈ اپنے نام کرلیا
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔1 Mins Read