اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا آج ہونے والا اجلاس ملتوی کر دیا گیا، اجلاس کل منعقد ہوگا ۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج دن 11 بجے طلب کیا گیا تھا، کابینہ کے اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی اور معاشی صورتحال سمیت 12 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا ۔
ایجنڈے کے مطابق پاکستان آرڈیننس فیکٹری اور ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا بورڈ ارکان کی تقرری کی منظوری بھی دی جائے گی ۔
اجلاس میں بین الاقوامی تنازعات کے حل کیلئے کنونشن پر دستخط ، وزارت خارجہ اور ہنگری کے درمیان معاہدے پر دستخط اور بین الاقوامی مالیاتی کارپوریشن کےساتھ ای-موبلٹی پر تعاون کے معاہدے پر دستخط کی منظوری کا بھی امکان ہے ۔