وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں کمی کا اعلان کردیا اور اس حوالے سے وزارت خزانہ نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ۔
اسلام آباد: وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات میں دو روپے کی کمی کردی گئی ہے ۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ حکومت نے اوگرا اور متعلقہ وزارتوں کی تجاویز کی بنیاد پر اگلے 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں ردوبدل کا فیصلہ کیا ہے ۔
وزارت خزانہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت دو روپے کمی کے بعد نئی قیمت 252.63 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے ۔
نوٹیفیکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی دو روپے فی لٹر کمی کردی ہے جس کے بعد نئی قیمت 256.64 روپے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے ۔
پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق رات بارہ بجے سے ہو چکا ہے اور اس کا اطلاق 15 مئی تک کیلئے ہوگا ۔