‘ایکوامین اینڈ دی لوسٹ کنگڈم’ کا ریکارڈ فلم ’ونکا‘ نے توڑ دیا
امریکی باکس آفس پر’ونکا’فلم کا راج،تین ہفتوں میں 143 ملین کی کمائی کرکے پہلے نمبر پر آگئی۔ایڈونچر اور کامیڈی سے بھرپور فلم نے مداحوں کے دل جیت لیے۔’ایکوامین اینڈ دی لوسٹ کنگڈم’ 85 ملین کا ریکارڈ بزنس کرکے دوسرے نمبر پر پرموجود ہے،ایکشن،ایڈونچر اور سائنس فکشن سے بھرپور فلم جیمز وان کی ہدایت کاری اور جیسن موموا کی اداکاری نے صارفین کے دل جیت لیے۔تیسرے نمبرپرہالی ووڈ کی اینی میٹیڈ فلم ‘مائیگریشن’ ہےجس نے ریلیز کے 2 ہفتوں میں 59 ملین ڈالر کا بزبس کرلیا ہے،یہ فلم ایکشن اور ایڈونچر پر مبنی ہے۔فلم کی کہانی بطخوں کے خاندان پر مشتمل ہے۔