Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

سال 2024 کے پہلا چاند گرہن،پاکستان میں چاند گرہن کا نظارہ ممکن نہیں

سال 2024 کے پہلا چاند گرہن لگا۔پاکستان میں چاند گرہن کا نظارہ ممکن نہیں ہے

چاند گرہن کا آغاز آج صبح دس بجے کے قریب ہوا جو دوپہر 12بجکر 12منٹ پر عروج کو پہنچا۔ چاند گرہن کا اختتام دوپہر 2بجکر 32منٹ پر ہوا۔ مجموعی طور پر چاند گرہن کا دورانیہ 4گھنٹے 40منٹ رہا۔چاند گرہن امریکا، یورپ کے بیشتر ممالک، آسٹریلیا، افریقا، شمالی اور مشرقی ایشیا میںدیکھا گیا۔ جبکہ چاند گرہن پاکستان میں دیکھنا ممکن نہیں تھا۔اس کے علاوہ بھارت میں بھی اس کا نظارہ ممکن نہیں تھا۔رواں سال کا دوسرا جزوی چاند گرہن 17ستمبر کو ہوگا۔جزوی چاند گرہن کے دوران زمین کا بہت کم سایہ چاند پر نظر آئے گا۔ اس سے چاند کا کوئی حصہ چھپتا نہیں ہے۔اس طرح کے چاند گرہن کو پین مبرل چاند گرہن کہا جاتا ہے، پین مبرل چاند گرہن کے دوران چاند کی چمک معمولی ماند پڑ جاتی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.