Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعہ, اگست 8, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • خوارج کے ساتھ بات چیت ناممکن
    • پی ٹی آئی کی مشکلات مزید بڑھ گئیں، قومی اسمبلی سے تین اہم عہدے اور کمیٹیوں کی رکنیت واپس
    • اسرائیلی کابینہ نے غزہ پر فوجی قبضے کے متنازع منصوبے کی منظوری دیدی
    • افغان پناہ گزینوں کی وطن واپسی سے افغانستان میں رہائش کا بحران سنگین شکل اختیار کرگیا
    • بنوں میں ایف سی چیک پوسٹ پر کواڈ کاپٹر حملہ، ایک اہلکار شہید، 3 زخمی
    • خیبر نیٹ ورک کی معروف اینکر شبانہ(سپنا خان) اور ان کی فیملی کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی
    • آئی جی خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید نے ہری پور میں نئی پولیس لائنز کا افتتاح کردیا
    • وزیراعظم شہبازشریف کا نئے مالی سال کے پہلے مہینے میں برآمدات 2.7 ارب ڈالرز تک پہنچنے پر اطمینان کا اظہار
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » حکومت نے پی ٹی آئی سے مذاکرات کرنے سے صاف انکار کردیا
    فیچرڈ

    حکومت نے پی ٹی آئی سے مذاکرات کرنے سے صاف انکار کردیا

    نومبر 26, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    The government flatly refused to negotiate with PTI
    ڈی چوک کو مظاہرین سے نہ صرف خالی کرالیا گیا بلکہ انہیں دو چورنگی پیچھے دھکیل دیا گیا ہے،وفاقی وزرا
    Share
    Facebook Twitter Email

    اسلام آباد:وفاقی وزرا محسن نقوی او عطا اللہ تارڑ نے اعلان کیا ہے کہ پی ٹی آئی یہاں تک آگئی مگر اب اُسے سے کسی قسم کے کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے۔

    اسلام آباد ڈی چوک پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے ممیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  بتایا کہ ڈی چوک کو مظاہرین سے نہ صرف خالی کرالیا گیا بلکہ انہیں دو چورنگی پیچھے دھکیل دیا گیا ہے۔

    وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ  پُرامن احتجاج کرنے والوں کو سب نے دیکھ لیا۔ اُن کی کوشش ایک تھی کہ کسی طرح لاشیں ملیں مگر ہم نے علاقہ کلیئر اور جانی نقصان نہ ہونے کا فیصلہ کیا تھا۔

    محسن نقوی نے کہا کہ انہوں نے آنا تھا وہ آگئے مگر اُن کے آنے سے کوئی مذاکرات شروع نہیں ہوں گے، انہوں نے آکر دیکھ لیا اب مذاکرات کی کوئی صورت نہیں، حکومت کا دو ٹوک فیصلہ ہے کہ دھرنے والوں سے کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے اور یہ فیصلہ وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں ہوا ہے۔

    وزیر داخلہ نے کہا کہ جانی اور مالی نقصان کی ذمہ دار اور سارے فساد کے پیچھے ایک عورت ہے۔ ان کی خباثت کی انتہا یہ ہے کہ رینجرز اہلکار شہید ہوئے تو کہا اپنی ہی گاڑی کے نیچے آئے ہیں۔

    اس موقع پر وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ یہ غریب کے بچے کو ڈھال بنانے کیلیے آگے کرتے ہیں۔ آج ہم نے ان کی پھینٹی لگائی اور دو چوک پیچھے اٹھا کر پھینک دیا، بنٹے مار کر کوئی کسی کو رہا نہیں کرواسکتا۔

    انہوں نے دعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی نے افغان شہریوں کو پارٹی کی ممبر شپ دی ہوئی ہے، افغان شہریوں کو کون پارٹی کی ممبر شپ دیتا ہے؟

    عطا تارڑ نے کہا کہ جن لوگوں کو ڈی چوک سے گرفتار کیا اُن میں صرف ایک سوات کا دیہاڑی دار مزدور تھا جبکہ ایک 16 سالہ بچہ جو افغانستان سے آیا تھا، اب ڈی چوک کی صورتحال قابو میں ہے اور ریاست کی رٹ بحال ہے۔

    وزیر اطلاعات نے کہا کہ بشریٰ بی بی قاسم، سلیمان اور اپنے بچوں کو احتجاج میں بلائیں، ہم نے پی ٹی آئی کے حملے کو پسپا کردیا، ان سے کسی قسم کے مذاکرات نہیں ہوں گے، عدالتوں میں کیسز ہیں تو ہم ان سے کیا بات کریں، کیا این آر او اور ڈیل کی جاسکتی ہے؟

    عطا تارڑ نے کہا کہ ریاست کے صبر کو نہ آزمائیں، یہ بی بی لاشیں اور خون لینے آئی ہیں، بشریٰ بی بی ہمت کریں اور فرنٹ سے لیڈ کریں، ہم ڈی چوک پر ہی کھڑے ہیں۔

    وزیر اطلاعات نے کہا کہ گولی چلانا بہت آسان ہے، 5 منٹ گولیاں چلائیں تو سب صفایا ہوجائے گا مگر ہم ان کو لاشیں نہیں دیں گے۔ انہوں نے سوال کیا کہ پولیس اور رینجرز کے شہید اہلکاروں کا لہو کس کے ہاتھوں پر تلاش کریں۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleشمالی وزیرستان میں دراندازی کی کوشش ناکام، سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 3 دہشتگرد ہلاک
    Next Article اسلام آباد میں آپریشن، احتجاج ختم، علی امین اور بشریٰ بی بی فرار، کارکن بھاگ گئے
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    پی ٹی آئی کی مشکلات مزید بڑھ گئیں، قومی اسمبلی سے تین اہم عہدے اور کمیٹیوں کی رکنیت واپس

    اگست 8, 2025

    بنوں میں ایف سی چیک پوسٹ پر کواڈ کاپٹر حملہ، ایک اہلکار شہید، 3 زخمی

    اگست 8, 2025

    خیبر نیٹ ورک کی معروف اینکر شبانہ(سپنا خان) اور ان کی فیملی کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی

    اگست 7, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    خوارج کے ساتھ بات چیت ناممکن

    اگست 8, 2025

    پی ٹی آئی کی مشکلات مزید بڑھ گئیں، قومی اسمبلی سے تین اہم عہدے اور کمیٹیوں کی رکنیت واپس

    اگست 8, 2025

    اسرائیلی کابینہ نے غزہ پر فوجی قبضے کے متنازع منصوبے کی منظوری دیدی

    اگست 8, 2025

    افغان پناہ گزینوں کی وطن واپسی سے افغانستان میں رہائش کا بحران سنگین شکل اختیار کرگیا

    اگست 8, 2025

    بنوں میں ایف سی چیک پوسٹ پر کواڈ کاپٹر حملہ، ایک اہلکار شہید، 3 زخمی

    اگست 8, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.