اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محنس نقوی سے وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ملاقات کی۔
اس دوران وزیر داخلہ نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی جانب سے اوور بلنگ سے متعلق ایف آئی اے اور آئی بی کی مشترکہ تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم شہبازشریف کو پیش کی۔
اس موقع پر وزیر داخلہ نے وزیراعظم کو محرم الحرام کے دوران امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے کئے گئے اقدامات پر بھی بریفنگ دی۔
وزیراعظم شہبازشریف نے وفاقیو زیر داخلہ کو محرم الحرام اور بالخصوص یوم عاشورہ کے دوران چاروں صوبوں ، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کی حکومتوں سے سیکیورٹی امور پر ہم آہنگی اور روابط مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔