Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    منگل, جون 9, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • پشاور: حسن خیل میں دہشتگردوں سے مقابلے میں 6 ایف سی اہلکار شہید
    • سکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں خفیہ اطلاع پر کارروائی، 14دہشتگرد ہلاک
    • سوات میں نجی سکول کی بس الٹ گئی،ایک طالبہ جاں بحق، 20 سے زائد زخمی
    • پشاور:حسن خیل میں فرنٹیئر کانسٹیبلری کی چیک پوسٹ پر حملہ ناکام، 8 حملہ آور ہلاک
    • وفاقی بجٹ جمعے کو پیش کرنے کا اعلان، قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس طلب
    • فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور لبنانی فوج کے سربراہ کا دفاعی تعاون کو وسعت دینے کا عزم
    • افغان طالبان رجیم، خواتین پر مظالم کی تمام حدیں پار، عالمی برادری سراپا احتجاج
    • ايوان صدر میں اہم اجلاس، ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے درمیان بجٹ تجاویز پر اتفاق
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » اسلام آباد پولیس نے فسادی جماعت کی جانب سے لاشیں گرانے کا منصوبہ ناکام بنایا، وزیراعظم
    اہم خبریں

    اسلام آباد پولیس نے فسادی جماعت کی جانب سے لاشیں گرانے کا منصوبہ ناکام بنایا، وزیراعظم

    اکتوبر 11, 2024Updated:اکتوبر 11, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔4 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    The Islamabad police with their bravery destroyed the plans of the Jathas, Prime Minister
    صوبہ خیبرپختونخوا کو بھی وفاقی حکومت ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔شہبازشریف
    Share
    Facebook Twitter Email

    پی  ایم  ہاوس  کی  جانب  سے  جاری  اعلامیے  کے  مطابق  وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام  آباد  پولیس لائنز کا دورہ کیا جہاں پولیس کے شہدا اور غازیوں کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب بھی  کیا  ۔

    وزیراعظم  کا  کہنا  تھا  کہ شہید عبدالحمید شاہ نے فرض کی ادائیگی کے دوران جام شہادت نوش کیا، ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کی ہے اور ان کے اہل خانہ کو صبر اور استقامت کا مجسم پایا، شہید امن اور لاکھوں پاکستانیوں کی حفاظت کے لیے فرض کی ادائیگی میں جان نچھاور کرتا ہے، ان کے گھر والوں کے لیے دکھ ناقابل بیان ہوتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اﷲ تعالیٰ نے قرآن پاک میں فرمایا ہے کہ "شہید کو مردہ مت کہو، یہ زندہ ہیں” شہید عبدالحمید شاہ اور ماضی میں اسلام آباد پولیس میں شہادت کا درجہ حاصل کرنے والے تمام افسران اور سپاہیوں کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں اور اپنی اور وفاقی حکومت کی جانب سے آپ کی بہادری اور فرض شناسی کو سلام پیش کرتا ہوں۔

    ان کا کہنا تھا کہ وزیر داخلہ محسن نقوی اور آئی جی پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی شبانہ روز محنت قابل تعریف ہے، اسلام آباد پولیس میں اہلکاروں کی کمی کو پورا کرنے کے لیے میرٹ کی بنیاد پر شفاف طریقے سے بھرتی کا عمل فوری مکمل کیا جائے اور اس میں تاخیر نہ کی جائے۔

    وزیراعظم نے کہا کہ 2014 میں ڈی چوک پر فسادیوں نے سات ماہ فساد برپا کیے رکھا، اس سے پاکستان کی معیشت کو اربوں ڈالر کا نقصان پہنچا، چین کے صدر شی جن پنگ پاکستان کے بہترین دوست ہیں، اس وقت ان کا دورہ مجبوراً ملتوی کرنا پڑا کیونکہ فسادی ڈی چوک سے ہٹنے کو تیار نہیں تھے، ان کی بدترین خواہش تھی کہ اس فساد کے نتیجے میں لاشیں گریں اور پاکستان میں یہ فساد جنگل کی آگ کی طرح پھیل جائے۔

    ان کا کہنا تھا کہ حالیہ دنوں میں پھر پولیس نے قومی مفاد کو مدنظر رکھ کر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا، گالم گلوچ، جنونی جتھے کا وطیرہ بن چکا ہے، 4 اور 5 اکتوبر کو ایک صوبے کی جانب سے وفاق پر حملے اور لشکر کشی کو ناکام بنایا، یہ غیر آئینی تھا، اس وقت ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم پاکستان کے دورے پر تھے اور انہوں نے پاکستان کے ساتھ حلال گوشت اور چاول کی برآمد سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کا اعلان کیا۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ایک طرف عوام کو خوش حالی و ترقی کے یہ منصوبے اور دوسری طرف جتھے ان منصوبوں کو ناکام بنانے کے لیے وفاق پر چڑھائی کر رہے ہیں، تاہم اسلام آباد پولیس نے ان منصوبوں کو خاک میں ملایا۔

    انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے ہمیشہ پولیس کلچر کو تبدیل کرنے کے لیے اقدامات کیے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی قیادت میں پولیس کلچر میں اصلاحات کر رہی ہیں، صوبہ سندھ اور صوبہ بلوچستان میں پولیس پر کام جاری ہے، صوبہ خیبرپختونخوا کو بھی وفاقی حکومت ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔

    پولیس کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ اسلام آباد پولیس کی تنخواہیں فی الفور پنجاب کے برابر کر دی جائیں گی، چاروں صوبوں کی طرح اسلام آباد انتظامیہ اور پولیس افسران کو ایگزیکٹو الاؤنس دیا جائے گا۔

    وزیراعظم نے کہا کہ پولیس کے 64 افسران اور سپاہی شہید ہوئے، ان میں سے 20 کو شہدا پیکیج ملا، باقی 44 شہدا کو شہدا پیکیج چند دنوں میں فراہم کیا جائے، سیف سٹی کو سمارٹ سٹی بنانے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں، وزیر داخلہ محسن نقوی ان منصوبوں اور اعلانات پر محسن سپیڈ سے عمل درآمد کرائیں۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleآئینی ترامیم پر مشاورت،قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس بے نتیجہ ختم
    Next Article گورنر اور وزیراعلی خیبرپختونخوا کا جمرود کا دورہ ،کالعدم پی ٹی ایم کے جرگے کے انتظامات کا جائزہ لیا
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    پشاور: حسن خیل میں دہشتگردوں سے مقابلے میں 6 ایف سی اہلکار شہید

    جون 9, 2026

    سکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں خفیہ اطلاع پر کارروائی، 14دہشتگرد ہلاک

    جون 9, 2026

    سوات میں نجی سکول کی بس الٹ گئی،ایک طالبہ جاں بحق، 20 سے زائد زخمی

    جون 9, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    پشاور: حسن خیل میں دہشتگردوں سے مقابلے میں 6 ایف سی اہلکار شہید

    جون 9, 2026

    سکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں خفیہ اطلاع پر کارروائی، 14دہشتگرد ہلاک

    جون 9, 2026

    سوات میں نجی سکول کی بس الٹ گئی،ایک طالبہ جاں بحق، 20 سے زائد زخمی

    جون 9, 2026

    پشاور:حسن خیل میں فرنٹیئر کانسٹیبلری کی چیک پوسٹ پر حملہ ناکام، 8 حملہ آور ہلاک

    جون 9, 2026

    وفاقی بجٹ جمعے کو پیش کرنے کا اعلان، قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس طلب

    جون 9, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.