Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعرات, ستمبر 18, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • یو اے ای کو شکست، پاکستان نے ایشیا کپ کے سُپر مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا
    • متنازع ریفری اینڈی پائی کرافٹ نے پاکستانی ٹیم سے معافی مانگ لی
    • پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان سٹریٹیجک باہمی دفاعی معاہدہے پر دستخط
    • شہباز شریف کے جہاز کا سعودی فضائی حدود میں داخلے پر سعودی لڑاکا طیاروں کا پُرتپاک استقبال
    • پاکستان، ایران اور ترکی کے درمیان ریلوے کوریڈور کی بحالی
    • شراب و اسلحہ برآمدگی کیس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے وارنٹ گرفتاری برقرار
    • کویت میں مقیم پشتون خاندانوں کی خیبر ٹی وی پروگرامز سے وابستگی
    • امان اللہ ناصر کی میزبانی میں خیبر ٹی وی بلوچستان کا گرینڈ مشاعرہ
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » ایئر پورٹس پر جہازوں پر لیزر لائٹ مارنے کا معاملہ خطرناک ہوگیا ہے
    قومی خبریں

    ایئر پورٹس پر جہازوں پر لیزر لائٹ مارنے کا معاملہ خطرناک ہوگیا ہے

    ستمبر 19, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    ایئر پورٹس پر جہازوں پر لیزر لائٹ مارنے کا معاملہ خطرناک ہوگیا ہے
    Share
    Facebook Twitter Email

    کراچی: ملک کے مختلف ایئر پورٹس پر جہازوں پر لیزر لائٹ مارنے کا معاملہ خطرناک ہو گیا ہے، جو لینڈنگ کے وقت پریشانی کا باعث ہے ـ

    زرائع کے مطابق گزشتہ 8 ماہ کے دوران کراچی سمیت ملک کے 8 ایئرپورٹس پر ملکی و غیر ملکی ایئر لائنز کے جہازوں پر 101 بار لیزر لائٹ مارنے کے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔ پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ، سب سے زیادہ کراچی ایئرپورٹ پر 37، دوسرے نمبر پر لاہور میں 33 واقعات رپورٹ ہوئے، جب کہ اسلام آباد، پشاور، سیالکوٹ، کوئٹہ ایئرپورٹ پر بھی جہازوں پر لیزر لائٹ مارنے کے واقعات رپورٹ ہوئے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں اس سال تھوڑی سی کمی آ گئی ہے ـ کیونکہ  پچھلے سال اس طرح کے  193 واقعات رپورٹ ہوئے تھے۔ تاہم ایئرپورٹ اتھارٹی کے مطابق جہازوں کو لیزر لائٹ کے لگنے سے جہازوں کی سیفٹی کو خطرات لاحق ہو جاتے ہیں۔

    زرائع کا کہنا ہے کہ رات کے اوقات میں اندورنی و بیرونی ملک سے آنے والی پروازوں پر لیزر لائٹ پڑنے بہت مسائل پیش آرہے ہیں کیونکہ اس سے کپتانوں کو لینڈنگ کے وقت پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے، پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کی جانب سے ایئر پورٹس پر طیاروں کو لائٹ مارنے کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ کو خطوط بھی لکھے گئے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق ایئرپورٹ کے اطراف ریسٹورنٹ، شادی ہالوں پر لگی بڑی لائٹوں کی وجہ سے بھی طیاروں کو لینڈنگ اور ٹیک آف کے دوران کپتانوں کو مشکلات کا سامنا رہا۔ اتھارٹی نے کہا ہے کہ جہازوں پر لیزر لائٹ کا پڑنا انتہائی خطرناک ہے اس لیے اس کا سختی سے نوٹس لیا جائے۔

    ایئر پورٹس جہازوں لیزر لائٹ
    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleپاکستان نے قومی ترانے کی بے حرمتی پر افغان سفارتخانے کی وضاحت مسترد کر دی
    Next Article کرکٹ آسٹریلیا نے سابق سری لنکن کرکٹردلیپ سمارا ویرا پر 20 سال کی پابندی لگادی
    Mahnoor

    Related Posts

    پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان سٹریٹیجک باہمی دفاعی معاہدہے پر دستخط

    ستمبر 17, 2025

    شہباز شریف کے جہاز کا سعودی فضائی حدود میں داخلے پر سعودی لڑاکا طیاروں کا پُرتپاک استقبال

    ستمبر 17, 2025

    شراب و اسلحہ برآمدگی کیس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے وارنٹ گرفتاری برقرار

    ستمبر 17, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    یو اے ای کو شکست، پاکستان نے ایشیا کپ کے سُپر مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا

    ستمبر 17, 2025

    متنازع ریفری اینڈی پائی کرافٹ نے پاکستانی ٹیم سے معافی مانگ لی

    ستمبر 17, 2025

    پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان سٹریٹیجک باہمی دفاعی معاہدہے پر دستخط

    ستمبر 17, 2025

    شہباز شریف کے جہاز کا سعودی فضائی حدود میں داخلے پر سعودی لڑاکا طیاروں کا پُرتپاک استقبال

    ستمبر 17, 2025

    پاکستان، ایران اور ترکی کے درمیان ریلوے کوریڈور کی بحالی

    ستمبر 17, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.