خیبر پختونخوا حکومت نےکم سے کم اجرت میں 4 ہزار روپے کا اضافہ کرتے ہوئے اس کو 40 ہزار روپے مقرر کرنے کی منظوری دیدی، اس حوالے سے اعلامیہ بھی جاری کردیا گیا ۔
پشاور: خیبرپختونخوا کی حکومت نے صوبے بھر میں کم سے کم اجرت 4 ہزار روپے بڑھانے کی منظوری دیدی، اس حوالے محکمہ محنت کی جانب سے نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ۔
محکمہ محنت کے نوٹی فکیشن کے مطابق حکومت نے ماہانہ کم سے کم اجرت 36 ہزار سے بڑھا کر 40 ہزار روپے کردی، صوبے میں یومیہ اجرت 1538.46 روپے ہوگی، رواں مالی سال بجٹ میں اجرت 40 ہزار روپے کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا ۔
یاد رہے کہ سندھ میں جولائی کے مہینے میں کم از کم اجرت بڑھاکر ماہانہ 40 ہزار روپے کی گئی تھی، حکومت سندھ نے کم از کم ماہانہ اجرت 40ہزار روپےمقرر کرنےکانوٹیفکیشن جاری کردیا تھا ۔
اعلامیہ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ خواتین و خواجہ سرا ملازمین کو مرد ملازمین کے برابر کم از کم اجرت ملے گی ۔
حکومت سندھ کے کم از کم اجرتی بورڈ (مینیمم ویج بورڈ) کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق کم از کم ماہانہ اجرت 40ہزار روپے مقرر کی گئی تھی، جب کہ نیم ہنرمند افراد کے لیےکم از کم اجرت 41 ہزار 280 روپے مقرر کی گئی ہے ۔