Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

محکمہ موسمیات نے ملک میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کردی

محکمہ موسمیات نے ملک میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کردی ہے۔ملک کے مختلف اضلاع میںآئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید بارش اوربرفباری کا امکان ہے

این ڈی ایم اے نے ملک میں شدید بارشوں کے ایک اور سپیل کی وارننگ جاری کر دی۔ملک کے مختلف شہروں میں کل سے 7مارچ تک خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان اور پنجاب کے بالائی علاقوں کے اس سپیل سے متاثر ہونے کا امکان ہے۔سپیل کے تحت بالائی اور وسطی پنجاب میں آندھی اور ژالہ باری بھی متوقع ہے۔محکمہ موسمیات نے آج خیبر پختونخوا، کشمیر، مری، گلیات، راولپنڈی، اسلام آباد میں بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔راولپنڈی کے برساتی اور مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔

حالیہ بارشوں کے بعد موسم غیر معمولی طور پر سرد ہوگیا ہے۔ملکہ کوہستان مری کیساتھ ساتھ بلوچستان، خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان سمیت ملک کے مختلف حصوں میں بارش اور برفباری کا سلسلہ گزشتہ دو روز سے جاری ہے جس کے باعث مختلف مقامات پر کئی رابطہ سڑکیں بند ہوگئیں، گھروں کی چھتیں، دیواریں، درخت اکھڑ گئے اور مٹی کے تودے گرنے کے کئی واقعات رونما ہوئے۔محکمہ موسمیات نے آئندہ 24گھنٹوں کے دوران مری میں مزید برفباری اور بارش کا امکان ظاہر کردیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.