Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    ہفتہ, جون 21, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • اسپیکر قومی اسمبلی کا حیران کن اقدام، اراکین کی تنخواہوں میں اضافے کے باوجود 3 ارب واپس کر دیے
    • پاکستان اور بھارت کے درمیان مذاکرات کے ذریعے مسائل کے حل کی امید ہے، ترک وزیر خارجہ
    • پاکستان نے ٹرمپ کو 2026 کے نوبیل امن انعام کے لیے نامزد کر دیا
    • پاکستان اور امریکہ کے تعلقات میں نیا موڑ: فیلڈ مارشل عاصم منیر اور ڈونلڈ ٹرمپ کی تاریخی ملاقات
    • ڈیرہ اسماعیل خان پولیس پر فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کا حملہ
    • کاٹلنگ میں فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق
    • پاکستان نیشنز ہاکی کپ کے فائنل میں پہنچ گیا
    • اسرائیل کا اصفہان میں نیوکلئیر سائٹ اور میزائلوں کے ذخیرے پر حملہ
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » مخصوص نشستیں: الیکشن کمیشن نے سنی اتحاد کونسل کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا
    اہم خبریں

    مخصوص نشستیں: الیکشن کمیشن نے سنی اتحاد کونسل کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا

    مارچ 4, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter Email

    مخصوص نشستیں: الیکشن کمیشن نے سنی اتحاد کونسل کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کی درخواست مسترد کردی۔  الیکشن کمیشن نے 1-4 کے تناسب سے فیصلہ جاری کیا جبکہ ممبر پنجاب بابر حسن بھروانہ نے اختلافی نوٹ لکھا۔ 

    الیکشن کمیشن نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کی درخواست مسترد کرتے ہوئے قرار دیا کہ سنی اتحاد کونسل خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستوں کے کوٹے کی مستحق نہیں۔

    فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے مخصوص نشستوں کی ترجیحاتی فہرست جمع کرانے میں 2 دن کی توسیع کی تھی، سنی اتحاد کونسل نے انتخابات سے قبل خواتین کی مخصوص نشستوں کی فہرست نہیں دی جو لازم تھی، مخصوص نشستوں کی فہرست انتخابات سےقبل جمع کرانا قانونی ضرورت ہے۔

    فیصلے کے متن کے مطابق  سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین نے انتخابی نشان کے باوجود آزاد حیثیت سے الیکشن لڑا اور سنی اتحادکونسل نے تصدیق کی کہ ان کے امیدواروں نے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑا۔

    فیصلے میں کہا گیا ہے کہ آئین میں واضح ہےجوسیاسی جماعتیں نشستیں جیت کرآئیں گی وہ مخصوص نشستوں کی مستحق ہوں گی، سپریم کورٹ نے فیصلہ دیاکہ فہرست میں نہ تبدیلی کی جاسکتی ہے نہ مدت مکمل ہونے پر نئی جمع کرائی جاسکتی ہے۔

    الیکشن کمیشن نے فیصلے میں مزید کہا کہ لاہورہائیکورٹ نے فیصلہ دیاکہ جماعتیں مقررہ مدت میں فہرست جمع کرائیں جس میں تبدیلی نہیں ہوسکتی، آئین میں واضح ہے نشست انتقال، استعفی یا نااہلی کے باعث خالی ہو تو  فہرست میں موجود اگلا شخص اس کی جگہ لےسکتاہے، آئین میں درج ہےکہ اگر فہرست مکمل ہوجائے تو نیا نام جمع کرایا جاسکتا ہے۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleمحکمہ موسمیات نے ملک میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کردی
    Next Article ضلع کرم میں برفباری اور بارشوں سے رابطہ سڑکیں بند
    Web Desk

    Related Posts

    اسپیکر قومی اسمبلی کا حیران کن اقدام، اراکین کی تنخواہوں میں اضافے کے باوجود 3 ارب واپس کر دیے

    جون 21, 2025

    پاکستان اور بھارت کے درمیان مذاکرات کے ذریعے مسائل کے حل کی امید ہے، ترک وزیر خارجہ

    جون 21, 2025

    پاکستان نے ٹرمپ کو 2026 کے نوبیل امن انعام کے لیے نامزد کر دیا

    جون 21, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    اسپیکر قومی اسمبلی کا حیران کن اقدام، اراکین کی تنخواہوں میں اضافے کے باوجود 3 ارب واپس کر دیے

    جون 21, 2025

    پاکستان اور بھارت کے درمیان مذاکرات کے ذریعے مسائل کے حل کی امید ہے، ترک وزیر خارجہ

    جون 21, 2025

    پاکستان نے ٹرمپ کو 2026 کے نوبیل امن انعام کے لیے نامزد کر دیا

    جون 21, 2025

    پاکستان اور امریکہ کے تعلقات میں نیا موڑ: فیلڈ مارشل عاصم منیر اور ڈونلڈ ٹرمپ کی تاریخی ملاقات

    جون 21, 2025

    ڈیرہ اسماعیل خان پولیس پر فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کا حملہ

    جون 21, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.