اپنے بیان میں مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا کہ سپریم کورٹ پر حملہ کرنے والے اور ڈان لیکس والے دوسروں کو غدار کہتے ہیں، شریف خاندان کے خون میں غداری رچ بسی ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ غداری کے مرتکب دوسروں پر غداری کے مقدمات چلانے کی بات کر رہے ہیں، عوام نے 8 فروری کو فیصلہ سنایا ہے کہ کون کون غدار اور کون محب الوطن ہے۔
مشیر اطلاعات نے انکشاف کیا کہ آرٹیکل 6 اور پی ٹی آئی پر پابندی کا فیصلہ مسلم لیگ ن کے اندرونی خلفشار کا نتیجہ ہے، نواز شریف اور مریم نواز کیمپ شہباز شریف کا دھڑم تختہ چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ فیصلے میں بھی نواز شریف اور انکی صاحبزادی راج کماری کی چھاپ واضح نظر آتی ہے، مسلم لیگ ن کے اندر اقتدار کی لڑائی اپنے منطقی انجام کو پہنچنے والی ہے۔
بیرسٹر سیف نے کہا کہ کوئی ذی عقل شخص اس قسم کے فیصلے نہیں کرسکتے ہیں، ملک میں مکمل اندھیر نگری اور چوپٹ راج قائم ہے۔
بیرسٹر سیف نے کہا کہ پی ٹی آئی پر پابندی اور آرٹیکل 6 کا فیصلہ اندرونی کشمکش کی غمازی کرتا ہے، مریم نواز اس قسم کے انہونی فیصلے کروا کر شہباز شریف کے اقتدار کا خاتمہ چاہتی ہے۔
مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے جعلی حکومت کو سبکی ہوئی، اب پی ٹی آئی پر پابندی اور غداری کے معاملے پر پھر سے منہ کی کھانی پڑے گی۔
جمعرات, اکتوبر 15, 2026
بریکنگ نیوز
- افغانستان سے ایران منشیات سمگلنگ: طالبان رجیم میں چار گنا تشویشناک اضافہ
- بلوچستان میں آپریشن ردالفتنہ 3: مستونگ میں 2 دہشت گرد ہلاک، 104 غیرقانونی افغان شہری گرفتار
- گورنر خیبرپختونخوا کی محکمہ اطلاعات کو مثبت تشخص اجاگر کرنے اور منفی پروپیگنڈے کا جواب دینے کی ہدایت
- پشاور سکول سانحہ: ریسکیو حکام اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ابتدائی رپورٹ صوبائی حکومت کو ارسال
- سی پیک مغربی روٹ: بلوچستان میں 310 ارب کے منصوبے، 718 کلومیٹر شاہراہوں پر پیشرفت
- انٹیلی جنس رپورٹ: خیبر پختونخوا میں گورنر راج کے بعد احتجاجی سرگرمیاں محدود رہیں
- سوات میں سی ٹی ڈی اور پولیس کا آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک
- امریکی سفارتخانے کی ناظم الاُمور نیٹلی اے بیکر کی جانب سے پشاور سانحہ پر گہرے دکھ اور ہمدردی کا اظہار

