Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    اتوار, اکتوبر 18, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں شاندار پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد، کیڈٹس وطن عزیز کے دفاع کے لیے پُرعزم
    • بلوچستان کے مختلف اضلاع میں ترقیاتی کام تیزی سے جاری، نصیر آباد میں 74 کروڑ سے زائد لاگت کے 78 منصوبے مکمل
    • دالبندین میں فورسز کا کامیاب آپریشن، 2 مطلوب دہشتگرد ہلاک
    • گورنر خیبرپختونخوا کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نے سکول واقعے کے شہداء کے لواحقین میں امدادی چیک تقسیم کر دیے
    • پاک چین مشترکہ فوجی مشق قراقرم 2026 سنکیانگ میں جاری
    • اپر کرم اور غوز گڑھی میں افغان طالبان کی بلااشتعال فائرنگ، پاک فوج کا بھرپور جواب
    • خیبرپختونخوا میں خستہ حال سرکاری سکول، سابقہ حکومت کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت
    • سی ٹی ڈی اور سکیورٹی فورسزکا لکی مروت میں آپریشن،کوہاٹ پولیس لائنز حملے کا ماسٹر مائنڈ ہلاک
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • خاص خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » سینیٹ کے بعد قومی اسمبلی سے بھی 26 ویں آئینی ترمیم کا بل منظور
    خاص خبریں اکتوبر 21, 2024

    سینیٹ کے بعد قومی اسمبلی سے بھی 26 ویں آئینی ترمیم کا بل منظور

    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter Email

    سینیٹ کے بعد قومی اسمبلی سے بھی قومی اسمبلی میں حکومت دو تہائی اکثریت ثابت کرنے میں کامیاب ہوگئی۔آئینی ترمیم بل کے حق میں 225 ووٹ پڑے، 12 ارکان نے بل پیش کرنے کی مخالفت کی، تحریک انصاف نے ایوان کا بائیکاٹ کیا، بعدازاں تحریک انصاف کے ارکان بائیکاٹ ختم کرکے ایوان میں واپس آگئے۔ قومی اسمبلی اجلاس کی صدارت سپیکر ایاز صادق نے کی، اجلاس میں وزیر اعظم شہباز شریف، نوازشریف، نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار، حمزہ شہباز شریف، چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری سمیت دیگر اراکین اسمبلی موجود تھے۔

    نوازشریف کی آمد پر مسلم لیگ ن کے ارکان اسمبلی نے ’شیر آیا شیر آیا‘ کے نعرے بھی لگائے، نوازشریف نے بلاول بھٹو زرداری سے بڑی گرم جوشی کے ساتھ مصافحہ بھی کیا۔ اجلاس کے دوران ایوان میں 26ویں آئینی ترامیم کی منظوری کیلئے ووٹنگ کرائی گئی، تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی علی محمد خان، اپوزیشن لیڈر عمرایوب اور سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا بھی ایوان میں موجود تھے۔

    وفاقی وزیر قانون اعظم تارڑ نے 26ویں آئینی ترامیم کا بل منظوری کیلئے قومی اسمبلی میں پیش کیا، اجلاس میں وفاقی وزیر قانون اعظم تارڑ کی طرف سے معمول کی کارروائی معطل کرنے کی تحریک پیش کی گئی جسے منظور کرلیا گیا۔

    منظور کردہ بل کے مطابق سپریم کورٹ کے ججز کا تقرر جوڈیشل کمیشن کرے گا، چیف جسٹس کی سربراہی میں کمیشن میں4 سینئر ترین ججز شامل ہوں گے، وفاقی وزیر قانون اور اٹارنی جنرل بھی کمیشن کے ارکان ہوں گے، کم سے کم 15 سال تجربے کا حامل پاکستان بار کونسل کا نامزد کردہ وکیل دو سال کیلئے کمیشن کا رکن ہوگا۔

    2 ارکان قومی اسمبلی اور 2 ارکان سینیٹ کمیشن کا حصہ ہوں گے، سینیٹ میں ٹیکنو کریٹ کی اہلیت کی حامل خاتون یا غیر مسلم کو بھی دو سال کیلئے کمیشن کا رکن بنایا جائے گا، ججز تقرری کمیشن ہائیکورٹ کےججز کی سالانہ کارکردگی کا جائزہ لے گا، آرٹیکل 184 تین کے تحت سپریم کورٹ اپنے طور پر کوئی ہدایت یا ڈیکلریشن نہیں دے سکتی۔

    26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری سے آرٹیکل 186 اے کے تحت سپریم کورٹ ہائیکورٹ کے کسی بھی کیس کو کسی دوسری ہائیکورٹ یا اپنے پاس منتقل کر سکتی ہے، جس حد تک ممکن ہوسکے گا یکم جنوری 2028ء تک سود کا خاتمہ کیا جائے گا، شریعت کورٹ میں سپریم کورٹ کا جج لگایا جا سکے گا، وزیراعظم یا کابینہ کی جانب سے صدر مملکت کو بھجوائی گئی ایڈوائس پر کوئی عدالت ٹریبونل یا اتھارٹی سوال نہیں اٹھا سکتی۔

    وزیراعظم نے آئینی ترمیم توثیق کیلئے دستخط کرکے صدر مملکت کو ارسال کردی، جبکہ ایوان صدر میں 26 ویں آئینی ترمیم پر دستخط کی تقریب ملتوی کر دی گئی، تقریب آج دن میں کسی بھی وقت ہوگی  بعد ازاں سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے اجلاس منگل کی شام 5 بجے تک ملتوی کردیا۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleنئے چیف جسٹس کی تقرری سمیت آئینی ترمیم میں اور کیا ہے؟ تفصیلات جانیے
    Next Article اب چیف جسٹس پاکستان کا انتخاب کون اور کیسے کرے گا؟
    Web Desk

    Related Posts

    پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں شاندار پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد، کیڈٹس وطن عزیز کے دفاع کے لیے پُرعزم

    اکتوبر 17, 2026

    بلوچستان کے مختلف اضلاع میں ترقیاتی کام تیزی سے جاری، نصیر آباد میں 74 کروڑ سے زائد لاگت کے 78 منصوبے مکمل

    اکتوبر 17, 2026

    دالبندین میں فورسز کا کامیاب آپریشن، 2 مطلوب دہشتگرد ہلاک

    اکتوبر 17, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں شاندار پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد، کیڈٹس وطن عزیز کے دفاع کے لیے پُرعزم

    اکتوبر 17, 2026

    بلوچستان کے مختلف اضلاع میں ترقیاتی کام تیزی سے جاری، نصیر آباد میں 74 کروڑ سے زائد لاگت کے 78 منصوبے مکمل

    اکتوبر 17, 2026

    دالبندین میں فورسز کا کامیاب آپریشن، 2 مطلوب دہشتگرد ہلاک

    اکتوبر 17, 2026

    گورنر خیبرپختونخوا کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نے سکول واقعے کے شہداء کے لواحقین میں امدادی چیک تقسیم کر دیے

    اکتوبر 17, 2026

    پاک چین مشترکہ فوجی مشق قراقرم 2026 سنکیانگ میں جاری

    اکتوبر 17, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.