انتخابات 2024 کے لیے پولنگ کا وقت ختم ہو گیا جبکہ پولنگ اسٹیشن کے اندر موجود لوگوں کو ووٹ ڈالنے کی اجازت ہے۔
ملکی تاریخ کے سب سے بڑے عام انتخابات کیلئے پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی کا عمل شروع ہو گیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے ووٹنگ کا وقت شام 5 بجے تک برقرار رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ تمام پولنگ اسٹیشنزکے دروازے شام 5 بجے بند کر دیے جائیں گے تاہم 5 بجے تک پولنگ اسٹیشن کے احاطے میں موجود افراد ووٹ ڈال کر سکتے ہیں۔ الیکشن کمیشن حکام کے مطابق غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج 6 بجے کے بعد نشر ہو سکیں گے۔ عام انتخابات کے دوران قومی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کے 855 حلقوں کیلئے 882 خواتین اور 4 خواجہ سراؤں سمیت ملک کی تاریخ میں سب سے زیادہ امیدوار حصہ لے رہے ہیں جن کی تعداد 17 ہزار 816 بنتی ہے۔