پشاور: سپیکر بابر سلیم سواتی کی زیر صدارت خیبرپختونخوا اسمبلی اجلاس میں یونیورسٹی ترمیمی بل 2024 وزیر قانون آفتاب عالم نے پیش کیا ۔
ایوان میں خیبر پختونخوا جامعات ترمیمی بل 2024 چند ترامیم کے ساتھ منظور، یونیورسٹیوں سے متعلق گورنر کے تمام اختیارات وزیر اعلیٰ کو منتقل کردیئے گئے ۔
بل کے متن کے مطابق یونیورسٹی ایکٹ میں گورنر کی جگہ وزیر اعلیٰ کا لفظ شامل کیا گیا ہے،یونیورسٹی کا چانسلر اب گورنر نہیں وزیر اعلیٰ ہوگا ۔
بل کے مطابق وائس چانسلر چار سال کے لئے مقرر کیا جاسکتا ہے،اگر کارکردگی 65 فیصد سے کم رہی تو دوسرے سال کے ختتام پر ہٹادیا جائیگا، اگر وائس چانسلر کی کارکردگی تسلی بخش رہی تو چار سال مدت پوری کرسکتا ہے ۔
بل کے مطابق خیبر پختونخوا کا لفظ ختم،وائس چانسلر کو پورے ملک سے منتخب کیا جاسکتا ہے، اگر کسی یونیورسٹی میں پروفیسرز کی تعداد تین سے کم ہے تو پرو وائس چانسلر دستایب پروفیسرز میں مقرر کیا جائیگا ۔
بل کے مطابق پرو وائس چانسلر کی مدت ملازمت تین سال ہوگی،رجسٹرار یونیورسٹی کے انتظامی افسران میں سے مقرر کیا جائیگا،اگر موزوں انتظامی افسر دستیاب نہ ہو تو سول سرونٹس ایک افسر کو تین سال مدت کےلئے تعینات کیا جائیگا ۔