Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    ہفتہ, مئی 2, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • پاکستان خطے میں اہم سفارتی کردار ادا کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے، سابق امریکی جنرل مارک کمٹ
    • قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس نوشہرہ میں جعلی اسناد پر مبینہ بھرتیوں کا انکشاف
    • خیبر ٹیلی ویژن نیٹ ورک دینی و ثقافتی پروگراموں کے ذریعے آگاہی پھیلانے میں پیش پیش
    • فحش مواد نے پشتون ثقافت کی اصل پہچان کو نقصان پہنچایا: نجیب اللہ انجم
    • خیبر ٹیلی ویژن کا مقبول شو “پخیر راغلے” ناظرین کی توجہ کا مرکز
    • 15 سال سے کم عمر عازمین حج پر پابندی ختم، نئی ہدایات جاری
    • وزیراعظم محمد شہبازشریف کی علی الزیدی کو عراق کے وزیراعظم کی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد
    • پاکستان کویت تعلقات: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور کویتی وزیر خارجہ کا رابطہ، امن و استحکام پر زور
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » عمر ایوب اور راجہ بشارت ضمانت منظور ہونے کے بعد رہا،پولیس حکام کو نوٹس جاری
    قومی خبریں

    عمر ایوب اور راجہ بشارت ضمانت منظور ہونے کے بعد رہا،پولیس حکام کو نوٹس جاری

    دسمبر 6, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Umar Ayub and Raja Basharat were released after the bail was granted, notice issued to the police authorities
    پشاور ہائیکورٹ سے ضمانت ہونے کے باوجود کیوں گرفتاری کی گئی،عدالت کا اظہار برہمی
    Share
    Facebook Twitter Email

    راولپنڈی: انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی نے  تحریک انصاف کے رہنماوں عمر ایوب اور راجہ بشارت سمیت پانچ رہنماؤں کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

    عدالت نے ان گرفتاریوں کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے پولیس کے پانچ افسران کو توہین عدالت کا نوٹس بھی جاری کر دیا اور پولیس افسران کی سخت سرزنش بھی کی کہ عبوری ضمانتیں ہونے کے باوجود انہیں کیوں گرفتار کیا گیا ۔

    قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب، سابق صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت اور رکن قومی اسمبلی احمد چٹھہ کو راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا گیا۔

    اے ٹی سی کے جج امجد علی شاہ نے مقدمات پر سماعت کی، پی ٹی آئی کی جانب سے بابر اعوان سمیت دیگر وکلاء عدالت پیش ہوئے، دوران سماعت عدالت نے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب و دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاری پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس میں کہا کہ پشاور ہائیکورٹ سے ضمانت ہونے کے باوجود کیوں گرفتار کیا۔

    عدالت نے اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمرایوب، سابق صوبائی وزیر راجہ بشارت، راجہ ماجد، احمد چٹھہ اور ملک عظیم کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

    انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے پی ٹی آئی رہنماوں کی گرفتاری کو غیرقانونی قرار دیتے ہوئے صدر بیرونی سرکل نبیل کھوکھر، ایس ایچ او صدر بیرونی اعزاز عظیم ثاقب طیب سمیت پانچ پولیس اہلکاروں کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کر دیا۔

    عدالت نے اڈیالہ جیل میں سماعت کے موقع پر آئندہ 500 یارڈ کی جیل کی حدود کے اندر کسی ملزم کو گرفتار نہ کرنے کے احکامات بھی جاری کر دیے۔

    گزشتہ روز، جی ایچ کیو حملہ کیس میں فرد جرم عائد ہونے کے بعد پی ٹی آئی رہنماؤں کو اڈیالہ جیل سے گرفتار کیا گیا تھا۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleریاست مخالف پروپیگنڈہ میں ملوث مزید 7 ملزمان کےخلاف مقدمات درج،سخت کارروائی ہوگی،ذرائع
    Next Article گورنر خیبر پختونخوا سے یونیورسٹی چانسلرز کی تعیناتی کے اختیارات وزیراعلیٰ کے سپرد
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں بڑا اضافہ، نوٹیفکیشن بھی جاری

    اپریل 24, 2026

    وزیر خارجہ عباس عراقچی کی قیادت میں ایران کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا،امریکی وفد آج صبح پاکستان کیلئے روانہ ہو گا

    اپریل 24, 2026

    مہنگائی کی شرح کی شرح میں اضافہ 114فیصد کے قریب پر پہنچ گئی،ادارہ شماریات

    اپریل 24, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    پاکستان خطے میں اہم سفارتی کردار ادا کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے، سابق امریکی جنرل مارک کمٹ

    مئی 2, 2026

    قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس نوشہرہ میں جعلی اسناد پر مبینہ بھرتیوں کا انکشاف

    مئی 2, 2026

    خیبر ٹیلی ویژن نیٹ ورک دینی و ثقافتی پروگراموں کے ذریعے آگاہی پھیلانے میں پیش پیش

    مئی 2, 2026

    فحش مواد نے پشتون ثقافت کی اصل پہچان کو نقصان پہنچایا: نجیب اللہ انجم

    مئی 2, 2026

    خیبر ٹیلی ویژن کا مقبول شو “پخیر راغلے” ناظرین کی توجہ کا مرکز

    مئی 2, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.