پشاور میں ینگ ٹیچرز ایسوسی ایشن کا احتجاج دوسرے دن بھی جاری رہا۔
پنشن ختم کرکے کنٹری بیوٹری پنشن سسٹم میں تبدیل کرنے کے معاملے پر ینگ ٹیچرز ایسوسی ایشن کا احتجاج جاری ہے۔
اساتذہ احتجاج کیلئے ایجوکیشن ڈائریکٹوریٹ میں بڑی تعداد میں موجود ہے۔ینگ ٹیچرز ایسوسی ایشن کے مظاہرین کا کہنا ہے کہ کل پولیس نے نہتےاساتذہ پر لاٹھی چارج کیا۔انہوں نے کہا کہ ہم اپنے مطالبات سے پیچھے ہٹنے والے نہیں ہیں۔انہوں نے واضح کیا کہ جب تک مطالبات منظور نہیں ہوتے احتجاج جاری رہے گا۔
ینگ ٹیچرز ایسوسی ایشن کا پشاورمیں دوسرے دن بھی احتجاج جاری رہا
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔1 Mins Read