Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    اتوار, جنوری 4, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • بنگلادیش کا ورلڈ ٹی ٹوینٹی کپ کے میچز بھارت سے منتقل کرانے کا مطالبہ
    • این ایف سی اور گلگت بلتستان کا سوال
    • وینزویلا کے گرفتار صدر نکولس مادورو خصوصی طیارے میں نیویارک منتقل
    • واشنگٹن میں احتجاج، ٹرمپ کی گرفتاری کا مطالبہ
    • شمالی وزیرستان میں دفعہ 144، جبکہ بنوں میران شاہ روڈ پر شام 7 بجے تک کرفیو نافذ
    • لکی مروت: فائرنگ کا واقعہ، تین ٹریفک پولیس اہلکار شہید
    • شبقدر: شادی کا گھر ماتم میں تبدیل، کمرے کی بوسیدہ چھت گرنے سے 6 افراد جاں بحق، پانچ زخمی
    • شمالی وزیرستان: غیر سرکاری سکول اور ریسکیو اہلکاروں پر کواڈ کاپٹر ڈرون حملے
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » پی ٹی آئی نے اپنی حکومت میں بڑی گرم جوشی سے آرمی ایکٹ سے متعلق قانون سازی کی،سپریم کورٹ
    فیچرڈ

    پی ٹی آئی نے اپنی حکومت میں بڑی گرم جوشی سے آرمی ایکٹ سے متعلق قانون سازی کی،سپریم کورٹ

    فروری 12, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    The PTI in its government enthusiastically enacted legislation related to the Army Act, the Supreme Court
    کہیں ایسا تو نہیں اس وقت اپنی رجیم برقرار رکھنے کے لیے آرڈیننس لایا گیا ہو؟آئینی بنچ کا سوال
    Share
    Facebook Twitter Email

    اسلام آباد: سپریم کورٹ  کے آئینی بنچ میں فوجی عدالتوں میں سویلنز کے ملٹری ٹرائل کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت کے دوران جسٹس نعیم اختر افغان نے ریمارکس دیئے ہیں کہ پاکستان تحریک انصاف کے دور حکومت میں پارلیمنٹ نے بڑی گرم جوشی کے ساتھ آرمی ایکٹ سے متعلق قانون سازی کی ۔

    سماعت کے دوران جسٹس جمال مندوخیل نے  استفسار کیا کہ اگر بنیادی حقوق دستیاب نہ ہوں اور کسی ایکٹ کے ساتھ ملا لیں تو کیا حقوق متاثر ہوں گے؟ سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ آرمی ایکٹ ایک بلیک ہول ہے، کوئی بھی ترمیم ہوئی تو بنیادی حقوق ختم ہو جائیں گے، قانون کے مطابق جرم کا تعلق آرمی ایکٹ سے ہونا ضروری ہے ۔

    جسٹس جمال مندوخیل نے وکیل سے سوال کیا کہ آرمڈ فورسز کا کوئی فرد گھر بیٹھے جرم کرتا ہے تو کیا اس پر بھی آرمی ایکٹ کا اطلاق ہوگا؟ سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ پنجاب میں پتنگ اڑانا منع ہے، پنجاب میں کوئی پتنگ اڑائے تو وہ ملٹری کورٹ نہیں جائے گا، اس پر شہری قانون لگے گا، کیس میں 2 مسائل ہیں، ایک آرٹیکل 175 کا بھی مسئلہ ہے، جہاں تک بات بنیادی حقوق کی ہے تو دروازے بند نہیں ہوں گے ۔

    جسٹس نعیم اختر نے وکیل سلمان اکرم راجہ سے کہا کہ ہلکے پھلکے انداز میں کہہ رہا ہوں، بُرا نہ مانیے گا، آپ کی ایک سیاسی جماعت کے ساتھ آج کل سیاسی وابستگی بھی ہے، آپ کی سیاسی جماعت کے دور میں آرمی ایکٹ میں ایک ترمیم کی گئی تھی، آپ کی سیاسی جماعت نے پارلیمنٹ نے بڑی گرمجوشی سے آرمی ایکٹ سے متعلق قانون سازی کی ۔

    وکیل سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ میں اس وقت تحریک انصاف کا حصہ نہیں تھا، میں ہمیشہ اپوزیشن سائیڈ پر رہا ہوں، 1975 میں ایف بی علی کیس میں پہلی دفعہ ٹو ون ڈی ون کا ذکر ہوا، جسٹس جمال مندوخیل نے وکیل سے سوال کیا کہ اگر کسی فوجی جوان کا گھریلو مسئلہ ہے، اگر پہلی بیوی کی مرضی کے بغیر دوسری شادی کر لی جائے تو کیا دوسری شادی والے کو ملٹری کورٹ بھیجا جائے گا؟

    جسٹس محمد علی مظہر نے وکیل سلمان اکرم راجہ سے سوال کیا کہ آرٹیکل ٹو ون ڈی ون کو ہر مرتبہ سپریم کورٹ کیوں دیکھے؟ سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ لیگل فریم ورک تبدیل ہو جائے تو جوڈیشل ریویو کیا جاسکتا ہے، آرٹیکل آٹھ 3 کا استثنیٰ ٹو ون ڈی ون کے لیے دستیاب نہیں ۔

    جسٹس نعیم اختر نے وکیل سلمان اکرم راجہ سے کہا کہ ٹو ون ڈی ون کے لیے 1967 میں آرڈیننس لایا گیا جس کی ایک معیاد ہوتی ہے، کہیں ایسا تو نہیں آرڈیننس معیاد ختم ہونے پر متروک ہو گیا ہو؟ 1967 میں آرڈیننس کے ذریعے آرمی ایکٹ میں ٹو ون ڈی ٹو آیا، 1973 کے آئین میں تو آرڈیننس کی معیاد 120 دن ہے جسے 120 دن مزید توسیع ملتی ہے، چیک کریں اس وقت کے آئین میں آرڈیننس کی معیاد کیا تھی؟ اس وقت کے حالات بھی مدنظر رکھیں ۔

    انہوں نے کہا کہ اس وقت ایک جنگ ہوئی جس کے بعد سیاستدانوں نے تحریک شروع کی، کہیں ایسا تو نہیں اس وقت اپنی رجیم برقرار رکھنے کے لیے آرڈیننس لایا گیا ہو؟ اگر میں غلط ہوں تو اس کی تصحیح کریں، آپ اس نکتے کی طرف کیوں نہیں آ رہے ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleافغانستان کے شہر قندوز میں دھماکہ، 22 افراد جاں بحق
    Next Article کرم میں بنکرز گرانے کا عمل جاری، خوراک اور دیگر ضروری اشیا پر مشتمل سامان کی 853 گاڑیاں بھی کرم پہنچائی گئیں
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    واشنگٹن میں احتجاج، ٹرمپ کی گرفتاری کا مطالبہ

    جنوری 4, 2026

    لکی مروت: فائرنگ کا واقعہ، تین ٹریفک پولیس اہلکار شہید

    جنوری 4, 2026

    شبقدر: شادی کا گھر ماتم میں تبدیل، کمرے کی بوسیدہ چھت گرنے سے 6 افراد جاں بحق، پانچ زخمی

    جنوری 4, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    بنگلادیش کا ورلڈ ٹی ٹوینٹی کپ کے میچز بھارت سے منتقل کرانے کا مطالبہ

    جنوری 4, 2026

    این ایف سی اور گلگت بلتستان کا سوال

    جنوری 4, 2026

    وینزویلا کے گرفتار صدر نکولس مادورو خصوصی طیارے میں نیویارک منتقل

    جنوری 4, 2026

    واشنگٹن میں احتجاج، ٹرمپ کی گرفتاری کا مطالبہ

    جنوری 4, 2026

    شمالی وزیرستان میں دفعہ 144، جبکہ بنوں میران شاہ روڈ پر شام 7 بجے تک کرفیو نافذ

    جنوری 4, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.