ملتان میں کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں قومی ٹیم 366 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی جبکہ دوسرے دن کھیل کے اختتام تک انگلینڈ نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 239 رنز بنالیے ۔ اور مہمان ٹیم کو اب بھی 127 رنز کے خسارے کا سامنا ہے۔
قومی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں کامران غلام کی سنچری اور صائم ایوب کی نصف سنچری کی بدولت 366 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی۔
قومی ٹیم نے دوسرے روز 5 وکٹوں کے نقصان پر 259 رنز سے اپنی نامکمل اننگز کا آغاز کیا، وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے گزشتہ روز 37 رنز بنائے تھے اور وہ اپنی اننگز میں صرف 4 رنز کا ہی اضافہ کرنے کے بعد آوٹ ہو گئے۔
سلمان آغا نے کل کی اننگز میں 26 رنز کا اضافہ کیا اور 31 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے، ساجد خان صرف 2 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔
آل راؤنڈر عامر جمال 37 اور نعمان علی 32 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے جبکہ زاہد محمود 2 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔
انگلینڈ کی جانب سے جیک لیچ نے 4، برائیڈن کرس 3، میتھیو پوٹس 2 اور شعیب بشیر نے ایک وکٹ اپنے نام کی ۔
پاکستان کی پہلی اننگز کے سکور 366 رنز کے جواب میں انگلینڈ نے کھیل ختم ہونے تک 6 وکٹ پر 239 رنز بنالیے تھے اور مہمان ٹیم کو پاکستان کی پہلی اننگز کا خسارہ پورا کرنے کے لیے مزید 127 رنز کی ضرورت ہے۔ ساجد خان نے 4 اور زاہد محمود نے 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔
انگلینڈ کی جانب سے بین ڈکٹ 114 رنز بناکر نمایاں بلے باز رہے ،جوروٹ 34 اور جیک کراولے 27 رنز بنانے میں کامیاب رہے ۔
یاد رہے کہ انگلینڈ کو تین میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ راولپنڈی میں 24 اکتوبر کو شیڈول ہے۔