Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعہ, ستمبر 12, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • اقوامِ متحدہ:جنرل اسمبلی میں فلسطین کے 2 ریاستی حل کی قرارداد بھاری اکثریت سے منظور
    • پاسپورٹ بلاک ہونے کا معاملہ، وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا
    • صدر مملکت آصف علی زرداری 10 روزہ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے
    • ایشیا کپ: پاکستان نے عمان کو 93 رنز سے ہراکر ایونٹ میں فاتحانہ آغاز کردیا
    • سوات، پولیس وردی میں ملبوس ڈاکووں نے 230 تولہ سونا اور 53 لاکھ روپے سے زائد رقم لوٹ لی
    • پاکستان کو واڈا کی نگرانی کی فہرست سے نکال دیا گیا
    • افغان حکومت کا بھارتی سفارتکار کو ملک سے نکالنے کا فیصلہ
    • اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستان اور اسرائیل کے درمیان شدید بحث
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس،رکن ممالک کا تنازعات حل کرنے کا عزم ،نئے اقتصادی ڈا ئیلاگ پر اتفاق ،مشترکہ اعلامیہ جاری
    اہم خبریں

    شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس،رکن ممالک کا تنازعات حل کرنے کا عزم ،نئے اقتصادی ڈا ئیلاگ پر اتفاق ،مشترکہ اعلامیہ جاری

    اکتوبر 16, 2024Updated:اکتوبر 16, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔4 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    The Shanghai Cooperation Organization member countries emphasized on the resolution of disputes through discussion and negotiation, Joint declaration issued
    شنگھائی تعاون تنظیم کی صدارت چین کے سپرد، اگلی کانفرنس روس میں ہوگی۔
    Share
    Facebook Twitter Email

    اسلام آباد: شنگھائی تعاون تنظیم ہیڈ آف گورنمنٹ کے 23 ویں اجلاس کا مشترکہ  اعلامیہ جاری کردیا گیا جس کے مطابق تنظیم  کے  رکن   ممالک کے درمیان آٹھ دستاویزات پر دستخط کیے گئے ہیں ۔

    ایس سی او اجلاس  کے  بعد  جاری  مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کا 23واں سربراہی اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا جس میں بیلاروس کے وزیر اعظم گلووچنکو،  کرغزستان کے وزیر اعظم او اے بینتانوف، چین کی سٹیٹ کونسل کے وزیر اعظم لی چیانگ، تاجکستان کے وزیر اعظم خیر رسول زادہ، وزیراعظم اُزبکستان این ایراپوف،بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر، ایران کے ایڈ ٹریڈ کے وزیر سید محمد اطباق، ایس سی او سیکریٹری جنرل ژینگ منگ اور ڈائریکٹر ایگزیکٹو کمیٹی آف دی ایس سی او ریجنل آئی ٹی ٹیررسٹ اسٹرکچر آر ایس میرزوف بھی شریک ہوئے۔

    اجلا س کی صدارت وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کی جب کہ منگولیا کے وزیراعظم سویوں ارڈین اور وزیر خارجہ ترکمانستان گیسٹ آف پریزائڈنگ پارٹی کے طور پر شریک ہوئے۔

    کانفرنس کے شرکاء نے آستانہ میں ہوئے ہیڈز آف سٹیٹ اجلاس کے فیصلوں کے عمل درآمد کی اہمیت پر زور دیا اور اتفاق کیا کہ ایس سی او کی رکن ریاستیں لوگوں کی آزادانہ جمہوری، سیاسی، معاشرتی اور معاشی حقوق کے استعمال کا احترام کرتی ہے۔

    اجلاس کے شرکاء نے ایک محفوظ، پُرامن اور خوشحال سرزمین کے لیے تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ فورم کے شرکاء نے ممالک کے تنازعات کا بات چیت اور مذاکرات کے ذریعے حل پر زور دیا، تنظیم نے یو این جنرل اسمبلی کی امن، ہم آہنگی اور ترقی سے متلعق قرارد کی حمایت کی۔

    تنظیم نے ارکان ممالک کے درمیان سیاست، سیکیورٹی، تجارت، معیشت، سرمایہ کاری اور ثقافت کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر زور دیا۔ اجلاس کے شرکاء نے ایک محفوظ، پُرامن اور خوشحال سرزمین کے لیے تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا، سربراہان نے ایس سی او وزرا اجلاس کے نتائج کا جائزہ لیا۔

    رہنماؤں نے معاشی ترجیحات اور تجارتی تعاون کو فروغ سے متعلق اقدامات پر عمل درآمد کی ہدایات کی۔ رکن ممالک نے اپنے درمیان تجارت اور معاشی روابط بڑھانے پر زور دیا۔ سربراہان نے انفارمیشن سیکیورٹی کی فیلڈ میں تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔

    سربراہان نے ایس سی او کے سربراہان حکومت کے کامیاب اجلاس پر پاکستان کو خراج تحسین پیش کیا۔  سربراہان نے کہا کہ سائنسی اور تکنیکی ایجادات اور ڈیجیٹل معیشت کو مؤثر طریقے سے استعمال کیا جانا ضروری ہے۔  اجلاس میں ایس سی او کی معاشی اور تنظیمی سرگرمیوں کے فیصلے کیے گئے۔ سربراہان نے الیکٹرانک تجارت کے سپیشل ورکنگ گروپ کے مسلسل اجلاس منعقد کرنے پر زور دیا۔ سربراہان نے قومی صنعتی پالیسی، ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے تجربات کے تبادلے کی تجویز کا جائزہ لیا۔

    سربراہان نے پروڈکشن ٹیکنالوجی اور آئی ٹی سلوشن سے متعلق اقدامات پر عمل درآمد کے تجربات کی تجویز کا جائزہ لیا، سربراہان نے ملٹی لٹرل ٹریڈ اور معاشی تعاون سے متعلق رپورٹ کی منظوری دی۔ ایس سی او ہیڈز آف گورنمنٹ کا آئندہ اجلاس 2025 میں روس میں ہوگا۔

    شرکاء نے کرغزستان کی سربراہی کو سراہتے ہوئے آستانہ میں ہوئے فیصلوں پر عمل درآمد پر زور دیا۔ شرکاء نے باہم طور پر عوام کے آزادانہ اور سیاسی، سوشل اور اکنامک ڈیولپمنٹ کے حقوق کی ترجمانی کی۔ شرکاء نے باہمی طور ممبر ریاستوں کی خود مختاری، آزادی اور علاقائی سالمیت کا احترام پر زور دیا۔

    فورم کے شرکاء نے ممالک کے تنازعات کا بات چیت اور مذاکرات کے ذریعے حل پر زور دیا، تنظیم نے یو این جنرل اسمبلی کی امن ہم آہنگی اور ترقی سے متعلق قرارد کی حمایت کی۔سربراہان نے تنظیم کی   2024  اور  2025  کی چیئر چین کو ملنے کی حمایت کی۔جب کہ اگلی ایس سی او کانفرنس روس میں ہوگی۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleبہروزسبزواری اور انکے بیٹے کو ہر دوسرے سیریلز میں کیوں سائن کیا جارہا ہے؟
    Next Article دہشت گردی، علیحدگی پسندی اور انتہا پسندی جیسے مسائل کا حل ضروری ہے، جے شکر
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    اقوامِ متحدہ:جنرل اسمبلی میں فلسطین کے 2 ریاستی حل کی قرارداد بھاری اکثریت سے منظور

    ستمبر 12, 2025

    پاسپورٹ بلاک ہونے کا معاملہ، وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا

    ستمبر 12, 2025

    صدر مملکت آصف علی زرداری 10 روزہ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے

    ستمبر 12, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    اقوامِ متحدہ:جنرل اسمبلی میں فلسطین کے 2 ریاستی حل کی قرارداد بھاری اکثریت سے منظور

    ستمبر 12, 2025

    پاسپورٹ بلاک ہونے کا معاملہ، وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا

    ستمبر 12, 2025

    صدر مملکت آصف علی زرداری 10 روزہ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے

    ستمبر 12, 2025

    ایشیا کپ: پاکستان نے عمان کو 93 رنز سے ہراکر ایونٹ میں فاتحانہ آغاز کردیا

    ستمبر 12, 2025

    سوات، پولیس وردی میں ملبوس ڈاکووں نے 230 تولہ سونا اور 53 لاکھ روپے سے زائد رقم لوٹ لی

    ستمبر 12, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.