Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعرات, اپریل 9, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • پی ایس ایل 11، پشاور زلمی نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد حیدر آبادکنگزمین کو 4 وکٹوں سے ہرادیا
    • ارومچی میں چین ، پاکستان اور افغانستان کے مذاکرات، رابطے اور مکالمے کو جاری رکھنے پر اتفاق
    • ایران امریکا جنگ بندی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بڑی تیزی کے ساتھ کاروبار کا آغاز
    • امریکا ایران جنگ بندی، آبنائے ہرمز سے جہاز گزرنا شروع
    • امریکا ایران جنگ بندی، حکومتِ پاکستان کا جمعہ کو یومِ تشکر منانے کا فیصلہ
    • وزیراعظم اور ایرانی صدر کا ٹیلیفونک رابطہ، ایرانی صدر کی اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات میں شرکت کی تصدیق
    • چین کے سفیر کی نائب وزیرِ اعظم سے ملاقات،امن کے لیے پاکستان کے کردار کی تعریف
    • نوجوانوں کو جدید تربیت دینے کے لیے پاکستان میں سیمی کنڈکٹر ٹریننگ پروگرام کا آغاز، وزارت آئی ٹی و ٹیلی کام کا بڑا اقدام
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » خیبرپختونخوا :عجب کرپشن کی غضب کہانی ۔۔صوبائی وزیر کی زبانی
    اہم خبریں

    خیبرپختونخوا :عجب کرپشن کی غضب کہانی ۔۔صوبائی وزیر کی زبانی

    اگست 16, 2024Updated:اگست 16, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔6 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    The story of corruption mafia in Khyber Pakhtunkhwa exposed
    The story of corruption mafia in Khyber Pakhtunkhwa exposed
    Share
    Facebook Twitter Email

    اسلام آباد: (تحسین اللہ تاثیر) خیبرپختونخوا کے وزیرمواصلات شکیل احمد خان کے استعفی کے پیچھے اصل کہانی کچھ ہفتے پہلے شروع ہوئی تھی۔

    شکیل خان وزیرمواصلات تھے اور محکمہ سی اینڈ ڈبلیو ان کی وزارت  کے ماتحت ادارہ ہے ۔

    خیبرنیوز کے ساتھ خصوصی گفتگو میں شکیل خان نے کہا ہے کہ کچھ عرصہ پہلے جب مجھے پتہ چلا کہ سی اینڈ ڈبلیو میں کرپشن ہورہی ہے جس میں اعلی حکومتی اور بیورکریسی کے حکام بھی ملوث ہیں تو میں نے اس معاملے کو اٹھانے کا فیصلہ کیا۔

    شکیل خان نے  اس معاملے پر پہلے اپنی پارٹی کے کئی قریبی ساتھیوں سے مشاورت کی ، جس میں انہیں یہ مشورہ دیا گیا کہ پہلے آپ کرپٹ  کمیشن مافیا سے متعلق معلومات حاصل کرکے پورے معاملے کے ثبوت اکھٹے کریں ۔

    شکیل خان کا کہنا تھا کہ میں نے سی اینڈ ڈبلیو کے سیکریٹری کو بلایا اور انہیں کہا کہ مختلف منصوبوں میں جو کمیشن تقسیم ہورہی ہے اس میں میرا حصہ کہاں ہے؟ تو سیکریٹری سی اینڈ ڈبلیو نے کہا کہ آپ کو دو کروڑ روپے مل جائیں گے۔

    شکیل خان کہہ رہے ہیں کہ میں نے سیکریٹری  کو یہ محسوس نہیں ہونے دیا  کہ  میں شواہد اکھٹے کررہاہوں بلکہ انہیں یہ احساس دلایا کہ میں پیسوں کیلئے ان کیساتھ ڈیل کررہا ہوں۔ انھوں نے کہا کہ جب میں سیکریٹری سی این ڈبلیو کی طرف سے دو کروڑ روپے پر راضی نہیں ہوا تو انھوں نے پانچ کروڑ اور  پھردس کروڑ روپے کی آفرکر دی۔

    شکیل خان کے مطابق میں نے سیکریٹری سے کہا کہ باقی پیسے کہاں جاتے ہیں تو انھوں  نے کہا کہ اس میں کچھ حصہ چھوٹے وزیراعلی ، کچھ بڑے وزیراعلیٰ اور کچھ میرے اوپر آفیسرز  کو جاتا ہے۔ یعنی اس کا مطلب یہ ہوا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نہ صرف خود کرپشن میں ملوث ہیں بلکہ یہ سارا مافیا ان کے زیر سایہ چل رہا ہے ۔

    سیکریٹری نے مجھے بتایا کہ اگر آپ چاہیں تو کمیشن کی رقم میں آپ کے گاوں بٹ خیلہ بھی پہنچا سکتا ہوں  لیکن میں نے انکار کیا اور ان سے کہا  کہ میں یہاں  مقامی لوگوں سے ملاقاتوں میں مصروف ہوں ۔یہاں آنے کی ضرورت نہیں ہے۔

    سابق صوبائی وزیر کے مطابق انھوں  نے سیکریٹری کیساتھ ملاقاتوں اور رابطوں کا تمام تر ویڈیو اور آڈیو ریکارڈنگ کی ہوئی ہے۔ میں  یہ سارے ثبوت لے کر اڈیالہ جیل میں قید بانی پی ٹی آئی عمران خان کے پاس گیا اور سارا معاملہ ان کے سامنے رکھ دیا۔

    جس پر عمران خان نے کہا اس پر ایک تحقیقاتی کمیٹی بنے گی اور اس کے بعد قانونی کارروائی ہوگی۔

    شکیل خان کا مزید کہنا تھا کہ  عمران خان کیساتھ ملاقات کے بعد میں پشاور چلا گیا اور پریس کانفرنس کرنے لگا تاکہ صوبے میں کرپشن  مافیا کو بے نقاب کرسکوں ۔

    اس کے بعد  میں پہلے پی آئی ڈی گیا جہاں پر مجھے پریس کانفرنس کرنے نہیں دیا گیا جس کے بعد میں پشاور پریس کلب چلا گیا اور جیسے ہی پریس کانفرنس کرنے لگا تو مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف آگئے اور زبردستی میرے ساتھ پریس کانفرنس میں شریک ہوئے، کیونکہ وہ نہیں چا ہ رہے تھے کہ کرپشن سےمتعلق حکومت کیخلاف کوئی معاملہ سامنے آئے۔

    شکیل احمد کا کہنا تھا کہ عمران خان کیساتھ میری ملاقات کے بعد عمرایوب نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اور اس کے بعد سیکریٹری سی اینڈڈبلیو کو اپنے عہدے سے ہٹادیا گیا، حالانکہ اس سے پہلے میں کئی دفعہ درخواست کرچکا تھا لیکن ان کاتبادلہ  نہیں کیا جارہا تھا۔

    شکیل خان کی عمران خان کیساتھ ملاقات کے بعد کچھ ہفتے پہلے خیبرپختونخوا حکومت نے گڈ گورننس کیلئے ایک کمیٹی بنائی جس کا مقصد تمام محکموں میں کرپشن کی روک تھام اور  تحقیقات کرنا تھی۔

    16 اگست کو شکیل خان نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور اپنا استعفی بھیجا اور موقف اپنایا کہ جس نعرے پر ہم نے لوگوں سے ووٹ لیا تھا صوبائی حکومت اس پر عمل پیرا نہیں ہے اوراپنی اصولوں سے ہٹ گئی ہے۔ اسٹبلشمنٹ کیساتھ سمجھوتہ کیا ہے جس کی وجہ سے صوبائی حکومت  کے معاملات میں اسٹبلمشنٹ کی مداخلت مزید بڑھ گئی ہے۔

    شکیل خان نے یہ بھی کہا کہ صوبے میں کرپشن ہورہی ہے اور اس کی سرپرستی اعلیٰ حکومتی حکام کررہے ہیں۔

    شکیل خان کے استعفی کے بعد مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے بیان جاری کیا اور کہا کہ شکیل خان کرپشن  کےخلاف ہونے پر مستعفی نہیں ہوئے بلکہ ان کی وزارت میں کرپشن ہورہی تھی اور وہ خود اس میں ملوث ہیں ۔تو گڈ گورننس کمیٹی کی سفارشات پر وزیراعلیٰ نے ان کو گزشتہ روز یعنی 15 اگست کو ڈی نوٹیفائی کیا تھا،  شکیل خان نے استعفی آج دیا ہے اور صوبائی حکومت نے ان کو کل ڈی نوٹیفائی کیا ہے۔

    اس کے بعد شکیل خان کی حمایت میں پارٹی کے دیگر رہنماوں کے بیان بھی آگئے۔

    جنیداکبر  نے ايکس پر جاری اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ‏’’میں اللہ پاک کو حاضر ناظر جان کر حلف اٹھاتا ہوں کہ  سابق صوبائی وزیرشکیل خان  ایک انتہائی ایماندار شخص ہیں  ۔دس سال صوبائی وزیر رہتے ہوئے بھی آج تک ان کے پاس ذاتی گاڑی  تک موجود نہیں۔اور اکثر اپنے سیکیورٹی گارڈز کے مقروض رہتے ہیں ۔

    انھوں نے کہا کہ چوری کا سراغ لگانے کے طریقہ کار سے اختلاف کرتا ہوں اگر وہ چور ہوتا تو کبھی بھی خان کے پاس جا کر چوری کی شکایت نہیں کرتا۔ اگر میں غلط بیانی کروں تو مجھ پر اور میرے بچوں پر اللہ پاک کا عذاب ہو۔  میں وہ بندہ نہیں جو خود ایمانداری کا ڈرامہ کروں اور دوستوں کے کرپشن پر پردہ ڈالوں یاان کو تحفظ دوں۔ میری لئے پارٹی سب کچھ ہے‘‘۔

    اس کے بعد عاطف نے ٹویٹ کیا اور کہا کہ ‏’’شکیل خان دس سال کابینہ میں ساتھ رہے آج تک ان سے زیادہ ایماندار وزیر نہیں دیکھا، جیل میں عمران خان کے پوچھنے پر انہوں نے خیبرپختونخوا کابینہ میں کرپشن کی نشاندہی کی تھی،شکیل خان کیخلاف سازش کی گئی جس کے دو کرداروں کو وقت آنے پر بے نقاب کروں گا ‘‘۔

    اس وقت خیبرپختونخوا حکومت اور پی ٹی آئی میں کرپشن کے معاملے پر دو گروپ بن گئے ہیں اور دونوں خود کو شفاف ظاہر کرنے کی کوشش کررہے ہیں لیکن وقت ثابت کرے گا کہ کون پاک دامن  اور کون بدعنوان تھا۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleشمالی وزیرستان میں خفیہ اطلاع پر آپریشن، فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشتگرد ہلاک
    Next Article وزیراعلیٰ کے پی اور شکیل خان میں شدید تلخ کلامی
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    ایران امریکا جنگ بندی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بڑی تیزی کے ساتھ کاروبار کا آغاز

    اپریل 8, 2026

    امریکا ایران جنگ بندی، آبنائے ہرمز سے جہاز گزرنا شروع

    اپریل 8, 2026

    امریکا ایران جنگ بندی، حکومتِ پاکستان کا جمعہ کو یومِ تشکر منانے کا فیصلہ

    اپریل 8, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    پی ایس ایل 11، پشاور زلمی نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد حیدر آبادکنگزمین کو 4 وکٹوں سے ہرادیا

    اپریل 8, 2026

    ارومچی میں چین ، پاکستان اور افغانستان کے مذاکرات، رابطے اور مکالمے کو جاری رکھنے پر اتفاق

    اپریل 8, 2026

    ایران امریکا جنگ بندی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بڑی تیزی کے ساتھ کاروبار کا آغاز

    اپریل 8, 2026

    امریکا ایران جنگ بندی، آبنائے ہرمز سے جہاز گزرنا شروع

    اپریل 8, 2026

    امریکا ایران جنگ بندی، حکومتِ پاکستان کا جمعہ کو یومِ تشکر منانے کا فیصلہ

    اپریل 8, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.