پشاور:ہڑتال کی باعث آٹا ڈیلرز نےدوکانیں بند کردیں جس کے بعد ہڑتال کی باعث آٹے کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔آٹا ڈیلرز کے مطابق پنجاب سے خیبر پختونخوا کوآٹے کی سپلائی بند ہوگئی ہے جس کے باعث کاروبار بند ہے۔آٹا ڈیلرز نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ہولڈنگ ٹیکس کو فوری ختم کیا جائے تاکہ صوبہ بھر میں آٹے کی فراہمی کا سلسلہ شروع کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ آٹے کی سپلائی بند ہونےکی وجہ سے نان بائیوں کے پاس بھی آٹے کی کمی پیدا ہوگئی ہے اور ہڑتال کی وجہ سے لوگوں کو بھی شدید مشکلات کا سامناہے۔
ہفتہ, نومبر 22, 2025
بریکنگ نیوز
- سہ ملکی سیریز میں پاکستان کی مسلسل دوسری کامیابی، سری لنکا کو 7 وکٹوں سے ہرادیا
- بنوں میں سیکورٹی فورسزکی ایک اور مشترکہ کارروائی، 8 دہشت گرد ہلاک
- قومی اسمبلی کے 6 اور صوبائی اسمبلی کے 7حلقوں پر ضمنی انتخابات کل، تمام تیاریاں مکمل
- ایبٹ آباد میں گاڑی گہری کھائی میں جاگری، طالبات سمیت 6 افراد جاں بحق
- بنوں میں سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیاں، 3 اہم کمانڈرز سمیت 17 دہشتگرد ہلاک
- خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی دو مختلف کارروائیاں، 13 دہشت گرد ہلاک
- فیصل آباد: کیمیکل فیکٹری میں بوائلر پھٹنے سے دھماکہ، 20 افراد جاں بحق، متعدد زخمی
- بنوں: امن کمیٹی کے دفتر پر دہشتگردوں کا حملہ، 7 افراد شہید، جوابی کارروائی میں 2 دہشتگرد ہلاک

