دنیا کی پہلی سی این جی موٹرسائیکل بھارت میں لانچ ہونے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔
ایک ہندوستانی آٹو فرم اگلے ماہ مارکیٹ میں سی این جی سے لیس موٹرسائیکل متعارف کرانے کے لیے تیار ہے۔غیر ملکی خبررساں اداروں کے مطابق بھارت کی پہلی سی این جی سے چلنے والی موٹرسائیکل، جو کہ راجیو بجاج کی طرف سے بنائی گئی ہے، جون میں مارکیٹ میں آئے گی۔یہ بائیک، 100-125cc سیگمنٹ میں ہوگی، کو کہ ان صارفین کو نشانہ بنائے گئی جو کہ ایندھن اور مائلیج کو ترجیح دیتے ہیں۔ اسے بالکل نئے نام سے متعارف کرایا جائے گا۔روایتی پیٹرول بائیک کے مقابلے میں CNG موٹرسائیکل زیادہ قیمت کے ساتھ آنے کا امکان ہے۔
اس کی وجہ یہ ہے کہ اس کے لیے اضافی مینوفیکچرنگ لاگت کی ضرورت ہوتی ہے اور اس میں پیٹرول اور سی این جی دونوں کو ایڈجسٹ کرنے کے لیے ایک خاص ٹینک ہوتا ہے۔تاہم، ابتدائی سرمایہ کاری کے باوجود، صارفین آپریشنل اخراجات میں خاطر خواہ بچت کرنے کی توقع کر سکتے ہیں، راجیو بجاج نے ملک بھر میں سی این جی پمپ نیٹ ورک کو وسعت دینے کی کوشیش کی ہے۔راجیو بجاج نےان علاقوں میں سی این جی گاڑیوں کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کا ذکر کیا جہاں ایندھن کی دستیابی بڑھ رہی ہے، جو متبادل ایندھن کے اختیارات کی طرف مثبت رجحان کی نشاندہی کرتی ہے۔