Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    ہفتہ, جنوری 10, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • شہید سی ٹی ڈی کانسٹیبل ثناء اللہ کی نمازِ جنازہ ملک سعد شہید پولیس لائن پشاور میں ادا
    • خیبر پختونخوا میں وفاق کے زیر اہتمام ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے کمیٹی تشکیل
    • پاکستان بحریہ نے زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا
    • پاکستان اور امریکہ کی مشترکہ فوجی مشق انسپائرڈ گیمبٹ 2026 کا آغاز
    • وزیراعظم کی خیبرپختونخوا میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشنز پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
    • جنوبی وزیرستان لوئر اور بنوں میں بم دھماکے، امن کمیٹی کے سربراہ زخمی، پولیس کی تفتیش جاری
    • کراچی میں گلشن اقبال کے فلیٹ میں گیس لیکج سے دھماکہ، 6 افراد زخمی
    • پنجاب، بالائی سندھ اور خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں شدید دھند، متعدد موٹرویز بند
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » یہ ہمارا کچھ نہیں بگاڑ سکتے، ہم سب سنبھالیں گے ہر چیز کو ٹھیک رکھیں گے،صدر آصف زرداری
    قومی خبریں

    یہ ہمارا کچھ نہیں بگاڑ سکتے، ہم سب سنبھالیں گے ہر چیز کو ٹھیک رکھیں گے،صدر آصف زرداری

    دسمبر 27, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    They can't spoil anything, we will take care of everything, President Asif Zardari
    خیبرپختونخوا، بلوچستان ، پنجاب اور سندھ کو بھی اپنا حق ملے گا، صدر مملکت
    Share
    Facebook Twitter Email

    گڑھی خدا بخش : نظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر پیپلزپارٹی کے  جلسے  سے خطاب میں صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ عوام پریشان نہ ہوں، ہم ملک کو خوشخبریاں دیں گے، یہ ہمارا کچھ نہیں بگاڑ سکتے، ہم سب کو سنبھالیں گے، ہر چیز کو ٹھیک رکھیں گے، ’ہاں مشکلیں ہیں، تکلیفیں ہیں، مگر یہ میرے لیے کوئی نئی بات نہیں، روز مسئلے اور تکلیفیں ہوتی ہیں، روز گرجتے ہیں اور لرزاتے ہیں، ہم ان گردوں سے لڑنے اور بھڑنے کے پرانے واقف کار ہیں ۔

    انہوں نے کہا کہ آج اگر وہ دوبارہ صدر بنے ہیں تو عوام کی طاقت سے بنے ہیں، بینظیر بھٹو شہید ہیں اور شہید کبھی مرا نہیں کرتے، ہم نے 45 سال بعد بھی ذوالفقارعلی بھٹو کا فیصلہ ریورس کروا کے دنیا کو بتا دیا کہ ان کا عدالتی قتل ہوا، اب دنیا کو تاریخ میں ماننا پڑے گا کہ ذوالفقار علی بھٹو کا قانونی قتل ہوا تھا ۔

    آصف علی زرداری نے کہا کہ ہم عوام اور گڑھی خدابخش کو جوابدہ ہیں۔ دھرتی کے ساتھ، فیڈریشن کے ساتھ، پاکستان کے ساتھ وفا ہے، پاکستان کو بچانا ہے، اگر کوئی سپر پاور ہے تو ہماری بھی ایک سپر پاور ہے، مولا ہی پاور ہے جس پر ہم یقین رکھتے ہیں، عوام کی طاقت اور دعاؤں سے ملک کو مشکل حالات سے نکالیں گے ۔

    انہوں نے کہا کہ کوئی پرواہ کرنے کی ضرورت نہیں، ان سب کو میں دیکھ لوں گا، نہ آپ کا پانی کہیں جاتا ہے نہ گیس کہیں جاتی ہے، سب آپ کو ملے گا جو آپ کا حق ہے، جو دوسروں کا حق ہے وہ ان کو ملے گا، خیبرپختونخوا کو اس کا حق ملے گا بلوچستان کو اس کا حق ملے گا، پنجاب کو بھی حق ملے گا اور سندھ کو بھی ملے گا، اس کے علاوہ ہمارے پاس کوئی فیصلہ نہیں ہے ۔

    صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ دنیا میں ماڈرن چیزیں ضرور ہورہی ہیں مگر وہ سب انسان کو فائدہ دیں گی، جو چیز انسان کو فائدہ دے گی وہ پاکستان کے لیے بھی فائدے کی ہی ہوگی ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleپیپلز پارٹی نہ سلیکٹڈ ہے اور نہ فارم 47 والی ہے، بلاول بھٹو زرداری
    Next Article سیدو شریف میں ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے نوجوان ابوبکر گولی لگنے سے جاں بحق
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    خیبر پختونخوا میں وفاق کے زیر اہتمام ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے کمیٹی تشکیل

    جنوری 10, 2026

    پاکستان بحریہ نے زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا

    جنوری 10, 2026

    پاکستان اور امریکہ کی مشترکہ فوجی مشق انسپائرڈ گیمبٹ 2026 کا آغاز

    جنوری 10, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    شہید سی ٹی ڈی کانسٹیبل ثناء اللہ کی نمازِ جنازہ ملک سعد شہید پولیس لائن پشاور میں ادا

    جنوری 10, 2026

    خیبر پختونخوا میں وفاق کے زیر اہتمام ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے کمیٹی تشکیل

    جنوری 10, 2026

    پاکستان بحریہ نے زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا

    جنوری 10, 2026

    پاکستان اور امریکہ کی مشترکہ فوجی مشق انسپائرڈ گیمبٹ 2026 کا آغاز

    جنوری 10, 2026

    وزیراعظم کی خیبرپختونخوا میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشنز پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

    جنوری 10, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.