Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    پیر, ستمبر 8, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • اگلے 24گھنٹوں کے دوران مختلف علاقوں میں طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری
    • پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کے شیڈول کا اعلان
    • دریائے چناب میں اونچے درجے کا سیلاب، مظفر گڑھ میں سیکڑوں دیہات ڈوب گئے، مقامی لوگوں کی نقل مکانی جاری
    • خیبرپختونخوا: میٹرک امتحانات میں ناقص کارکردگی، 15 سکولوں کے پرنسپل معطل
    • جو سائل وکیل کرنے کی استعداد نہیں رکھے گا اسے مفت قانونی معاونت ملے گی، چيف جسٹس یحییٰ آفریدی کا اعلان
    • پشاور میں صوبائی سیرت کانفرنس، وزیر اعلیٰ و علما کرام سمیت بڑی تعداد میں شرکت
    • یومِ فضائیہ اسپیشل، خیبر ٹی وی پشاور کی شاندار پیشکش
    • مون سون بارشیں،ملک بھر میں جاں بحق افراد کی تعداد 910 ہوگئی، 1044 زخمی ہوئے
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » اگلے 24گھنٹوں کے دوران مختلف علاقوں میں طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری
    فیچرڈ

    اگلے 24گھنٹوں کے دوران مختلف علاقوں میں طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری

    ستمبر 8, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Thunderstorm alert issued in various areas during the next 24 hours
    بارش کے باعث نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کی وارننگ ہے ، عوام احتیاط کریں، این ڈی ایم اے
    Share
    Facebook Twitter Email

    نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی نے  ملک میں اگلے 24 گھنٹوں کے دوران بارشوں کا الرٹ جاری کر دیا، اس دوران پنجاب، سندھ اوربلوچستان میں تیز بارشوں کا امکان ہے ۔

    اسلام آباد: این ڈی ایم اے کی جانب سے بتایا گیا کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب، سندھ اوربلوچستان میں تیز بارشوں کا امکان ہے، پنجاب کے شمال مشرقی اور جنوبی اضلاع میں بھی وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے ۔

    این ڈی ایم اے کے مطابق گوجرانوالہ، سیالکوٹ، لاہور، حافظ آباد، فیصل آباد، چنیوٹ اور سرگودھا کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش متوقع ہے۔ملتان، لیہ، خانیوال، وہاڑی، بہاولپور، بہاولنگر،مظفرگڑھ، ڈیرہ غازی خان، خانپور، راجن پور، لیاقت پور، ظاہرپیر،صادق آباداور رحیم یار خان کے علاقوں میں شدید طوفانی بارشوں کا امکان ہے ۔

    این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ نشیبی علاقوں میں سیلابی صورتحال، ندی نالوں میں طغیانی اورپہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے، سندھ کے جنوبی اضلاع میں اگلے 12 تا 24گھنٹوں کے دوران طوفانی ہواؤں کے ساتھ شدید بارشوں کا امکان ہے ۔

    جنوبی اضلاع بشمول ٹھٹھہ، بدین، تھرپارکر، مٹھی، عمر کوٹ، میرپور خاص، ٹنڈو محمد خان، ٹنڈو آدم، حیدرآباد، کراچی اور گردونواح میں بارش متوقع ہے ۔

    سندھ کے بالائی اور وسطی اضلاع میں بھی اگلے 12سے 24 گھنٹوں کے دوران وقفے وقفے سے ہلکی بارش کا امکان ہے۔سکھر، لاڑکانہ، شہید بینظیر آباد، خیرپور، دادو، جیکب آباد، کشمور، جامشورو میں بارش متوقع ہے ۔

    این ڈی ایم اے کے مطابق بلوچستان کے متعدد اضلاع میں اگلے 12 سے 24 گھنٹوں کے دوران گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارشوں کا امکان ہے، ژوب، لورالائی، سبی، ڈیرہ بگٹی، سوئی، خضدار، آواران، بارکھان اور لسبیلہ کے علاقوں میں آندھی طوفان کے ساتھ بارش متوقع ہے ۔

    این ڈی ایم اے کے مطابق بارش کے باعث نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کی وارننگ ہے ، عوام احتیاط کریں ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleپاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کے شیڈول کا اعلان
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    خیبرپختونخوا: میٹرک امتحانات میں ناقص کارکردگی، 15 سکولوں کے پرنسپل معطل

    ستمبر 8, 2025

    جو سائل وکیل کرنے کی استعداد نہیں رکھے گا اسے مفت قانونی معاونت ملے گی، چيف جسٹس یحییٰ آفریدی کا اعلان

    ستمبر 8, 2025

    مون سون بارشیں،ملک بھر میں جاں بحق افراد کی تعداد 910 ہوگئی، 1044 زخمی ہوئے

    ستمبر 7, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    اگلے 24گھنٹوں کے دوران مختلف علاقوں میں طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری

    ستمبر 8, 2025

    پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کے شیڈول کا اعلان

    ستمبر 8, 2025

    دریائے چناب میں اونچے درجے کا سیلاب، مظفر گڑھ میں سیکڑوں دیہات ڈوب گئے، مقامی لوگوں کی نقل مکانی جاری

    ستمبر 8, 2025

    خیبرپختونخوا: میٹرک امتحانات میں ناقص کارکردگی، 15 سکولوں کے پرنسپل معطل

    ستمبر 8, 2025

    جو سائل وکیل کرنے کی استعداد نہیں رکھے گا اسے مفت قانونی معاونت ملے گی، چيف جسٹس یحییٰ آفریدی کا اعلان

    ستمبر 8, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.