Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    منگل, اگست 12, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • آزادی کے بعد پاکستان کی ترقی، کامیابیاں اور چیلنجز
    • پشتو فلم انڈسٹری کا زوال: پشاور کا ارشد سنیما بھی مسمار، صرف تین سینما باقی
    • میں اڈی اڈی جاواں ہوا دے نال ۔۔۔ ہانیہ عامر کا چلتی بائیک پر رقص
    • پاکستان اور ٹرمپ انتظامیہ میں بڑھتی قربت سے بھارت کی تشویش میں اضافہ
    • ژوب میں آپریشن، مزید 3 دہشتگرد ہلاک، 4 روز میں ہلاک دہشتگردوں کی تعداد 50 ہو گئی
    • پاکستان میں ذیابیطس کا طوفان: ایک میٹھی سازش کی کڑوی حقیقت
    • پاکستان بین المذاہب ہم آہنگی اور مشترکہ ترقی کی بنیاد پر قائم ہے،صدر مملکت آصف علی زرداری
    • پاکستان میں موبائل کمپنیوں کا خاموش گٹھ جوڑ ،ناقص سروس اور مہنگے پیکجز سے اربوں کی کمائی
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں طوفانی بارشیں،سیلاب کا الرٹ جاری
    اہم خبریں

    خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں طوفانی بارشیں،سیلاب کا الرٹ جاری

    اپریل 27, 2024Updated:اپریل 27, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Torrential rains in most districts of Khyber Pakhtunkhwa, flood alert continues
    Share
    Facebook Twitter Email

    خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں طوفانی بارشیں کے باعث سیلاب کا الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔

    خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں بارشیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا یہ سلسلہ 29 اپریل تک جاری رہے گا۔محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق صوبائِی دارالحکومت پشاور میں وقفے وقفے سے بارش ہورہی ہےجبکہ  ایک ملی میٹر تک بارش شہر میں ریکارڈ کی گئی ہے۔
    ضلع سوات کے سیاحتی مقام مالم جبہ میں 25 اور کالام میں 23 ملی میٹر جبکہ ضلع دیر میں 22 ملی میٹر تک بارش کو ریکارڈ کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا بھر کے مختلف اضلاع میں جاری بارشیں طول پکڑ سکتی ہیں جبکہ اس حوالے سے یہ بتایا جارہا ہے کہ 30 اپریل تک دریائے کابل اور اطراف میں سیلاب کے خطرے کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ضلع ہری پور کے وسطی علاقے اور گردونواح میں بھی شدید بارش کا سلسلہ گزشتہ روز شام سے ہی جاری ہے۔کبھی ہلکی اور کبھی تتز بارش سے سردیوں کی لہر ایک بار پھر لوٹ آئی ہے۔ لوگوں نے دوبارہ گرم ملبوسات پہننا شروع کر دیئے ہیں۔باران رحمت کے برسنے کی وجہ سے متعدد شہری اوردیہی فیڈرز ٹرپ کر گئَے ہیں اور بجلی کی روانی تاحال بند ہے۔اعلامیہ کے مطابق گزشتہ شب سے جاری بارشوں کے باعث ندی نالوں میں بھی اضافہ دیکھا جانے لگا ہے جبکہ بارشوں سے تربیلہ اور خانپورڈیم کا لیول بڑھ رہا ہے۔

    دوسری طرف ضلع سوات کے میدانی اور بالائی علاقوں میں بھی بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے موسم سرما لوٹ آیا ہے۔ضلع سوات کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ مالاکنڈ، مینگورہ شہر، بریکوٹ، تحصیل کبل، چارباغ، خوازہ خیلہ اور مدین سمیت بیشتر اضلاع میں بارشیں جاری ہیں۔اس حوالے سے محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بارشوں کا سلسلہ آئندہ 24 گھنٹے تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا ایک اور عالمی ریکارڈ بن گیا
    Next Article بھارت:شرپسندوں نے اجمیر میں امام مسجد کو بے دردی سے قتل کردیا
    Mahnoor

    Related Posts

    پشتو فلم انڈسٹری کا زوال: پشاور کا ارشد سنیما بھی مسمار، صرف تین سینما باقی

    اگست 12, 2025

    پاکستان اور ٹرمپ انتظامیہ میں بڑھتی قربت سے بھارت کی تشویش میں اضافہ

    اگست 12, 2025

    ژوب میں آپریشن، مزید 3 دہشتگرد ہلاک، 4 روز میں ہلاک دہشتگردوں کی تعداد 50 ہو گئی

    اگست 12, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    آزادی کے بعد پاکستان کی ترقی، کامیابیاں اور چیلنجز

    اگست 12, 2025

    پشتو فلم انڈسٹری کا زوال: پشاور کا ارشد سنیما بھی مسمار، صرف تین سینما باقی

    اگست 12, 2025

    میں اڈی اڈی جاواں ہوا دے نال ۔۔۔ ہانیہ عامر کا چلتی بائیک پر رقص

    اگست 12, 2025

    پاکستان اور ٹرمپ انتظامیہ میں بڑھتی قربت سے بھارت کی تشویش میں اضافہ

    اگست 12, 2025

    ژوب میں آپریشن، مزید 3 دہشتگرد ہلاک، 4 روز میں ہلاک دہشتگردوں کی تعداد 50 ہو گئی

    اگست 12, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.