Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    منگل, جولائی 28, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے 13 حلقوں میں سے 7 کے نتائج مکمل، مسلم لیگ ن 5 اور پیپلز پارٹی 2 پر کامیاب
    • جنرل سید عامر رضا کی ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد فیلڈ مارشل عاصم منیر سے اہم ملاقات
    • چینی انجینئرز کی گاڑی بم پروف نہیں تھی ، بشام خودکش حملے کی رپورٹ میں انکشافات
    • سٹیٹ بینک آف پاکستان نے اگلے دو ماہ کے لیے مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا
    • بی ایل اے کی اغوا برائے تاوان اور مجرمانہ سرگرمیاں بے نقاب، دو شہری اغوا
    • پاکستان کی بھارتی وزیر دفاع کے بیان کی شدید مذمت، کشمیر پر مؤقف ایک بار پھر واضح
    • پشاور: پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان مبینہ مقابلہ، ایک دہشت گرد ہلاک
    • آزاد کشمیر انتخابات کا پہلا مرحلہ پُرامن ماحول میں جاری، عوام کا جمہوری عمل پر بھرپور اعتماد
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » خیبر پختونخوا میں طوفانی بارشوں کی تباہ کاریاں، 9 افراد جاں بحق، 50 سے زائد زخمی
    اہم خبریں

    خیبر پختونخوا میں طوفانی بارشوں کی تباہ کاریاں، 9 افراد جاں بحق، 50 سے زائد زخمی

    اگست 24, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Torrential rains wreak havoc in Khyber Pakhtunkhwa, 9 people killed, more than 50 injured
    ڈی آئی خان میں بارش کے دوران مختلف واقعات میں 8 افراد جاں بحق اور 40 سے زائد زخمی ہو گئے،ریسکیو حکام
    Share
    Facebook Twitter Email

    خیبر پختونخوا میں طوفانی بارشوں کے دوران مختلف واقعات میں مزید 9 افراد جاں بحق، 50 سے زائد زخمی ہو گئے ،ڈیرہ اسمعیل خان میں گزشتہ رات شدید آندھی اور طوفانی بارش کے دوران حادثات و واقعات میں خواتین اور بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق اور 40 زخمی ہوگئے ۔

    پشاور: ریسکیو حکام خیبر پختونخوا کے مطابق ڈیرہ اسمٰعیل خان میں ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب شدید آندھی اور طوفانی بارش ہوئی ۔

    ڈی آئی خان کے مختلف علاقوں میں بارشوں کے دوران مختلف واقعات میں 8 افراد جاں بحق اور 40 سے زائد زخمی ہو گئے ۔

    محکمہ موسمیات ڈیرہ اسمٰعیل خان کے مطابق طوفان کی رفتار 100 کلومیٹر فی گھنٹہ تک ریکارڈ کی گئی، شدید آندھی کے باعث درخت اکھڑ کر سڑکوں پر گرگئے جس کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی جبکہ گھروں اور عمارتوں کی چھتوں پر نصب سولر پینل بھی اڑ گئے ۔

    پیسکو کے مطابق آندھی کے باعث بجلی کی ترسیل کا نظام درہم برہم ہوگیااور ٹانک، جنوبی وزیرستان، کلاچی اور ڈیرہ اسمٰعیل خان سمیت مختلف علاقوں میں  بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ۔

    ریسکیو حکام نے بتایا کہ ڈیرہ اسماعیل خان کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر فصیح اللہ کی ہدایت پر ریسکیو ٹیموں نے فوری ریسپانس دیتے ہوئے متاثرہ مقامات پر ریسکیو آپریشن شروع کیا، زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد قریبی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا جبکہ حادثاتی مقامات پر ملبہ ہٹانے کا کام بھی بروقت مکمل کیا گیا ۔

    ادھر مردان میں بارش سے کمرے کی چھت گرنے سے ایک شخص جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے، لاش اور زخمیوں کو ٹی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

    دریں اثنا، لکی مروت کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارش سے پانی گھروں میں داخل ہوگیا، سرائے نورنگ کے علاقے میں پانی داخل ہونے سے 2 گھروں کی دیواریں گر گئیں جبکہ گھروں میں پھنسنے والے 10 افراد کو ریسکیو کرلیا گیا ۔

    ریسکیو حکام کے مطابق طوفانی بارش کے دوران لکی مروت کےدیگر علاقوں میں بھی متعدد دیواریں گرنے کی اطلاعات موصول ہوئیں جبکہ کئی علاقوں میں سولر پینلز کو بھی نقصان پہنچا ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleبھارت سے تعلقات میں کلیئر ہیں، برابری پر بات ہوگی، چیئرمین پی سی بی
    Next Article خیبرپختونخوا میں سیلاب سے اب تک کتنا جانی نقصان ہوا؟ پی ڈی ایم اے نے نئی تفصیلات جاری کردیں
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے 13 حلقوں میں سے 7 کے نتائج مکمل، مسلم لیگ ن 5 اور پیپلز پارٹی 2 پر کامیاب

    جولائی 27, 2026

    جنرل سید عامر رضا کی ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد فیلڈ مارشل عاصم منیر سے اہم ملاقات

    جولائی 27, 2026

    چینی انجینئرز کی گاڑی بم پروف نہیں تھی ، بشام خودکش حملے کی رپورٹ میں انکشافات

    جولائی 27, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے 13 حلقوں میں سے 7 کے نتائج مکمل، مسلم لیگ ن 5 اور پیپلز پارٹی 2 پر کامیاب

    جولائی 27, 2026

    جنرل سید عامر رضا کی ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد فیلڈ مارشل عاصم منیر سے اہم ملاقات

    جولائی 27, 2026

    چینی انجینئرز کی گاڑی بم پروف نہیں تھی ، بشام خودکش حملے کی رپورٹ میں انکشافات

    جولائی 27, 2026

    سٹیٹ بینک آف پاکستان نے اگلے دو ماہ کے لیے مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا

    جولائی 27, 2026

    بی ایل اے کی اغوا برائے تاوان اور مجرمانہ سرگرمیاں بے نقاب، دو شہری اغوا

    جولائی 27, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.