Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعرات, جون 19, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • فیلڈ مارشل عاصم منیر اور صدر ٹرمپ کی دو گھنٹے طویل ملاقات، بھارت سے جنگ روکنے پر اظہار تشکر
    • ایران مسلط شدہ امن یا جنگ قبول نہیں کرے گا، آیت اللہ خامنہ ای
    • ایران، اسرائیل اور غزہ کی صورتحال میں امریکا کا کردار انتہائی مایوس کن ہے،ملالہ یوسفزئی
    • ایران کا ایک اور اسرائیلی ایف 35 مار گرانے کا دعویٰ – تعداد 5 ہوگئی
    • کوئٹہ میں پٹرول بحران: اسمگلنگ مافیا اور پمپ مالکان کی سازش بے نقاب
    • فیلڈ مارشل عاصم منیر اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی وائٹ ہاؤس میں اہم ملاقات آج طے
    • اسرائیلی حملے میں ایران کے یورینیم افزودگی پلانٹ کو شدید نقصان
    • ایران پر اسرائیلی حملوں میں امریکہ کے شامل ہونے کا امکان
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » توشہ خانہ ٹو کیس، عمران خان اور بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت مسترد، 2 اکتوبر کو فرد جرم عائد ہونے کا فیصلہ
    اہم خبریں

    توشہ خانہ ٹو کیس، عمران خان اور بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت مسترد، 2 اکتوبر کو فرد جرم عائد ہونے کا فیصلہ

    ستمبر 30, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Toshah Khana 2 case, Imran Khan and Bushra Bibi's bail application rejected, indictment decision on October 2
    بانی پی ٹی آئی نے سعودیہ سے ملنے والا 7 کروڑ روپے مالیت کا قیمتی سیٹ 29 لاکھ روپے میں حاصل کیا،پراسیکیوشن۔۔۔فوٹو فائل
    Share
    Facebook Twitter Email

    راولپنڈی:توشہ خان ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان اور اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت پر سماعت اڈیالہ جیل اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند کے روبرو ہوئی۔

    ایف آئی اے کی طرف سے پراسیکیوٹر ذوالفقار عباس نقوی اپنی ٹیم کے ساتھ پیش ہوئے۔ بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی طرف سے وکالت بیرسٹر سلمان صفدر نے کی۔

    پراسیکیوشن نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے سعودی عرب  سے ملنے والا 7 کروڑ روپے مالیت کا قیمتی سیٹ 29 لاکھ روپے میں حاصل کیا، نیب نے فارن آفس کے ذریعے سعودیہ سے بلغاری سیٹ کی اصل قیمت حاصل کرلی ہے، اس سیٹ میں نیک لیس، ائیر رنگز، بریسلیٹ اور انگوٹھی شامل ہیں، بطور وزیراعظم عمران خان نے قیمتی سیٹ کی مارکیٹ قیمت 58 لاکھ روپے لگوائی اور بانی پی ٹی آئی نے ریاست کو ملنے والے تحفے کو توشہ خانہ میں جمع کرائے بغیر اپنے پاس رکھ لیا۔

    پراسیکیوشن نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے اپنے آفس سیکرٹری انعام شاہ کے ذریعے بلغاری سیٹ کی قیمت لگوائی، انعام شاہ اور توشہ خانے کے اپریزئر نے اس عمل کی تصدیق کی ہے، بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے خلاف کیس ثابت شدہ ہے ضمانت کی درخواست خارج کی جائے۔

    وکیل صفائی سلمان صفدر نے کہا کہ توشہ خانہ 2 کیس پہلے ریفرنس سے ملتا جلتا کیس ہے، پہلے اور اس ریفرنس میں ایک جیسے الزمات ایک جیسے وعدہ معاف گواہ ہیں دونوں مقدمات میں ملزمان بھی ایک جیسے ہیں سپریم کورٹ کے نیب ترامیم بحالی فیصلے کے بعد اس کیس کو ختم ہونا چاہئیے ۔

    وکیل صفائی کا کہنا تھا کہ پہلے نیب سے سپیشل جج سنٹرل کو کیس منتقل ہوا لیکن بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کو ضمانت نہیں ملی عدالت سے درخواست کرتے ہیں ضمانت منظور کی جائے۔

    سپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے دونوں فریقین کے تفصیلی دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا اور کچھ دیگر بعد سناتے ہوئے بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔

    عدالت کا کہنا تھا کہ توشہ خان ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی پر 2 اکتوبر کو فرد جرم عائد کی جائے گی۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleلوئرکوہستان میں ٹریفک حادثہ، جماعت اسلامی کے قبائلی رہنما سمیت 3 افراد جاں بحق
    Next Article ایل پی جی کی قیمت میں فی کلو 7 روپے 31 پیسےاضافہ،نوٹیفکیشن جاری
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    فیلڈ مارشل عاصم منیر اور صدر ٹرمپ کی دو گھنٹے طویل ملاقات، بھارت سے جنگ روکنے پر اظہار تشکر

    جون 19, 2025

    ایران مسلط شدہ امن یا جنگ قبول نہیں کرے گا، آیت اللہ خامنہ ای

    جون 18, 2025

    ایران، اسرائیل اور غزہ کی صورتحال میں امریکا کا کردار انتہائی مایوس کن ہے،ملالہ یوسفزئی

    جون 18, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    فیلڈ مارشل عاصم منیر اور صدر ٹرمپ کی دو گھنٹے طویل ملاقات، بھارت سے جنگ روکنے پر اظہار تشکر

    جون 19, 2025

    ایران مسلط شدہ امن یا جنگ قبول نہیں کرے گا، آیت اللہ خامنہ ای

    جون 18, 2025

    ایران، اسرائیل اور غزہ کی صورتحال میں امریکا کا کردار انتہائی مایوس کن ہے،ملالہ یوسفزئی

    جون 18, 2025

    ایران کا ایک اور اسرائیلی ایف 35 مار گرانے کا دعویٰ – تعداد 5 ہوگئی

    جون 18, 2025

    کوئٹہ میں پٹرول بحران: اسمگلنگ مافیا اور پمپ مالکان کی سازش بے نقاب

    جون 18, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.