تربت میں لاپتہ افراد کے احتجاجی کیمپ کو ہفتہ مکمل ہوگیا ہے۔لاپتہ افراد کے لواحقین نے بھوک ہرتال شروع کردی ہے۔
بھوک ہرتال کی وجہ سے خواتین کی طبیعت بگڑ گئی۔ ذرائع کے مطابق ضلع کیچ کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے لاپتہ افراد کے لواحقین کے کیمپ کو تقریبا سات دن پورے ہوگئے ہیں۔لواحقین نے کیمپ ضلعی انتظامیہ کیچ کے دفتر کے سامنے لگایا ہے۔جس کے باعث ضلعی انتظامیہ کے دفتر سمیت کمشنر مکران، محکمہ خزانہ ،اور ضلع چیئرمین کیچ کا دفتر بھی گزشتہ ایک ہفتے سے بند ہے.کوئی ٹھوس اقدام نہ ہونے کی وجہ سے اب لواحقین نے بھوک ہرتال بھی شروع کردی ہے۔،لواحقین کے مطابق اگر ہمارے لوگوں کو بازیاب نہیں کیاگیا تو مجبوراً ہم لوگ احتجاج کے تمام آپشنز پر عمل کریں گے.