Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعرات, ستمبر 17, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتیں، وفاقی حکومت نے کفایت شعاری مہم کا اعلان کردیا، اعلامیہ جاری
    • کرک پولیس مقابلہ، ظفران شہید کیس کا مرکزی نامزد اشتہاری ملزم ہلاک
    • تحریک انصاف لانگ مارچ کیلئے اسلام آباد نہیں پہنچے گی،گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی
    • فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا ٹیلیفونک رابطہ، علاقائی صورتحال پر غور
    • لاہور ہائیکورٹ نے محمد رضوان کی این سی سی آئی اے نوٹسز کیخلاف درخواست مسترد کردی
    • لندن میں پاکستان انویسٹمنٹ راؤنڈ ٹیبل: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا معاشی اصلاحات پر خطاب
    • ازبک میڈیا وفد کا وزارت خارجہ کا دورہ، پاک ازبک تعلقات پر بریفنگ
    • مکہ مکرمہ پر ڈرون حملے کی کوشش، پاکستانی دفترِ خارجہ کی شدید مذمت
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » پاکستان اور بھارت کے درمیان مذاکرات کے ذریعے مسائل کے حل کی امید ہے، ترک وزیر خارجہ
    اہم خبریں جون 21, 2025

    پاکستان اور بھارت کے درمیان مذاکرات کے ذریعے مسائل کے حل کی امید ہے، ترک وزیر خارجہ

    Facebook Twitter Email
    Hakan Fidan Expresses Hope for Peaceful Solution Between Pakistan and India
    OIC Must Unite Against Israeli Aggression Says Turkish FM
    Share
    Facebook Twitter Email

    ترک وزیر خارجہ حکان فدان نے کہا ہے کہ مشکل وقت میں اسلام ہماری بہترین رہنمائی کر رہا ہے۔ غزہ میں استنبول میں او آئی سی اجلاس کے دوران اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ ایران، لبنان اور یمن تک کے تنازعات جاری ہیں، جبکہ اسرائیل غزہ پر مظالم ڈھا رہا ہے اور اب ایران کو بھی حملوں کا نشانہ بناتا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی جارحیت کو روکنا ضروری ہے کیونکہ وہ پورے خطے میں کشیدگی پھیلا رہا ہے۔

    او آئی سی اجلاس میں رکن ممالک کے وزرائے خارجہ اور 40 سے زائد سفارتکار شریک ہوئے۔ حکان فدان نے کہا کہ ہم دنیا کی ایک چوتھائی آبادی کی نمائندگی کر رہے ہیں اور ہماری تنظیم کو خطے میں امن کے قیام کے لیے اہم کردار ادا کرنا چاہیے۔ انہوں نے اسرائیل کو خطے میں اصل مسئلہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں فلسطین، یمن یا لبنان کے مسئلے سے زیادہ اسرائیل کے مسئلے کا سامنا ہے۔ جوہری مذاکرات کے دوران اسرائیل کے ایران پر حملوں کی سخت مذمت کی گئی ہے۔

    حکان فدان نے مزید کہا کہ او آئی سی کے تمام ممبران کو اسرائیل کے خلاف آواز اٹھانی چاہیے، کیونکہ اسرائیلی حملوں سے خطے میں تباہی پھیل سکتی ہے۔ اسرائیل کے غیر قانونی حملے فوراً روکے جانے چاہئیں، اور دنیا کی پہلی ترجیح جارحیت کا عدم پھیلاؤ ہونا چاہیے۔ رکن ممالک کو اسرائیلی حملوں کی مخالفت اور ایران کی حمایت میں متحد ہونا چاہیے۔

    ترک وزیر خارجہ نے کہا کہ اسرائیل کے غزہ پر حملے جاری ہیں، مغربی کنارے کو جنگ کا میدان بنایا جا رہا ہے۔ اسرائیل کا مقصد فلسطینیوں کو مکمل طور پر بے دخل کرنا اور دو ریاستی حل کے امکان کو کمزور کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ غزہ میں مستقل جنگ بندی اور امداد کی فراہمی ہماری ترجیح ہے، اور مستقل امن صرف دو ریاستی حل کے ذریعے ہی ممکن ہے۔ فلسطینی علاقوں پر اسرائیلی قبضہ پورے خطے کے مسائل کی جڑ ہے اور فلسطین اور مقبوضہ بیت المقدس او آئی سی کی موجودگی کی بنیاد ہیں۔ ہم ہر قسم کے امتیازی سلوک کے خلاف ہیں۔

    اس کے علاوہ، ترک وزیر خارجہ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ مسئلہ کشمیر کا حل انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ پاکستان اور بھارت مذاکرات کے ذریعے مسائل کا حل نکالیں گے اور دونوں ممالک کو ڈائیلاگ کو فروغ دینے کی ضرورت ہے تاکہ جنوبی ایشیا میں امن و استحکام قائم ہو سکے۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleپاکستان نے ٹرمپ کو 2026 کے نوبیل امن انعام کے لیے نامزد کر دیا
    Next Article اسپیکر قومی اسمبلی کا حیران کن اقدام، اراکین کی تنخواہوں میں اضافے کے باوجود 3 ارب واپس کر دیے
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتیں، وفاقی حکومت نے کفایت شعاری مہم کا اعلان کردیا، اعلامیہ جاری

    ستمبر 17, 2026

    کرک پولیس مقابلہ، ظفران شہید کیس کا مرکزی نامزد اشتہاری ملزم ہلاک

    ستمبر 17, 2026

    تحریک انصاف لانگ مارچ کیلئے اسلام آباد نہیں پہنچے گی،گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی

    ستمبر 17, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتیں، وفاقی حکومت نے کفایت شعاری مہم کا اعلان کردیا، اعلامیہ جاری

    ستمبر 17, 2026

    کرک پولیس مقابلہ، ظفران شہید کیس کا مرکزی نامزد اشتہاری ملزم ہلاک

    ستمبر 17, 2026

    تحریک انصاف لانگ مارچ کیلئے اسلام آباد نہیں پہنچے گی،گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی

    ستمبر 17, 2026

    فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا ٹیلیفونک رابطہ، علاقائی صورتحال پر غور

    ستمبر 17, 2026

    لاہور ہائیکورٹ نے محمد رضوان کی این سی سی آئی اے نوٹسز کیخلاف درخواست مسترد کردی

    ستمبر 17, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.