بلوچستان کے شہر پشین میں زور دار دھماکے کے نتیجے میں 2 بچے جاں بحق اور 5 پولیس اہلکاروں سمیت 12 افراد زخمی ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق دھماکہ پولیس لائنز کے قریب پیش آیا، جس سے علاقے میں ایک کار اور ایک موٹر سائیکل کو کافی نقصان پہنچا۔ دونوں بچوں کی لاشوں سمیت زخمیوں کو فوری طور پر علاج کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ذرائع کے مطابق دھماکے کا ہدف پولیس کی گاڑی تھی۔ دھماکے کی اصل وجہ اور نوعیت کی ابھی تفتیش جاری ہے،جبکہ سیکیورٹی فورسز نے شواہد اکٹھے کرنے اور مزید واقعات کو روکنے کے لیے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔