خیبرپختونخوا میں کانگو وائرس کے دو مریض سامنے آگئے ، جنہیں پشاور میں حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں منتقل کردیا گیا ہے ۔
پشاور: کانگو وائرس سے متاثرہ مریضوں کی شناخت اعزاز اور سفیان کے ناموں سے ہوئی ہے، دونوں مریضوں کو پشاور میں ایچ ایم سی ہسپتال میں داخل کردیا گیا ہے ۔
ایچ ایم سی ہسپتال انتظامیہ کے مطابق دونوں مریضوں کو خصوصی وارڈ میں آئسولیٹ کردیا گیا ہے، دونوں مریضوں کا تعلق کرک سے ہے اور پیشے کے لحاظ سے دونوں تاجر ہیں ۔