Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بدھ, ستمبر 16, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • امریکی وفد کا جی ایچ کیو کا دورہ، فیلڈ مارشل عاصم منیر سے اہم ملاقات، دوطرفہ تعلقات، خطے کی صورتحال پر گفتگو
    • پاکستان انڈر 19 ٹیم کی شاندار کاکردگی، انگلینڈ کو ون ڈے سیریز میں شکست دیدی
    • پاکستان نے بھارت میں ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کھیلنے سے انکار کر دیا
    • لکی مروت میں پٹرول ایجنسی میں آگ بھڑک اٹھی، ریسکیو اہلکاروں سمیت 12 افراد زخمی
    • مکہ پر ڈرون حملے کی کوشش ناقابل معافی، حرمین شریفین کے تحفظ کیلئے سعودیہ کیساتھ ہیں، وزیراعظم شہبازشریف
    • لاہور واقعہ، خیبر پختونخوا اسمبلی میں پنجاب حکومت کے خلاف مذمتی قرارداد منظور
    • پہلے ہی ٹیسٹ میں توجہ حاصل کرنے والے قومی ٹیم کے آل راونڈر رضا اللہ وطن واپس پہنچ گئے، ایئرپورٹ پر شاندار استقبال
    • افغان میڈیکل طلبہ کی پاکستان میں تعلیم جاری رکھنے سے متعلق درخواست مسترد
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » کراچی میں غیر ملکیوں کی گاڑی پر ہونے والے خودکش دھماکے میں دو دہشتگرد ہلاک
    اہم خبریں اپریل 19, 2024

    کراچی میں غیر ملکیوں کی گاڑی پر ہونے والے خودکش دھماکے میں دو دہشتگرد ہلاک

    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter Email

    کراچی کے علاقے  مانسہرہ کالونی میں غیر ملکیوں کی گاڑی پر  ہونے والے خودکش دھماکے میں دو دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔ دھماکے کے بعد پولیس اور  ریسکیو ٹیمیں جائے واقعہ پر پہنچیں اور امدادی سرگرمیاں شروع کر دیں۔ پولیس کے مطابق دھماکے کے دوران فائرنگ بھی کی گئی تھی، دھماکے میں تین افراد زخمی ہوئے۔ پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے افراد کی تاحال شناخت نہیں ہو پائی ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے دھماکے کا نشانہ بننے والی غیر ملکیوں کی گاڑی کے قریب موٹرسائیکلیں بھی ملی ہیں۔ وین میں 5 غیر  ملکی سوار تھے جو سب محفوظ ہیں، غیرملکیوں کو محفوظ مقام  پر  منتقل کر دیاگیاہے، ایک خودکش حملہ آور دھماکے میں ہلاک ہوا جبکہ اس کے دوسرے ساتھی کو پولیس نے فائرنگ کرکے ہلاک کیا۔

    پولیس کا کہنا ہے ابتدائی اطلاعات کے مطابق مقابلے میں مارا گیا دوسرا دہشتگرد بھی خود کش بمبارتھا، ہلاک دہشتگرد کے جسم سے خود کش جیکٹ اور گرینیڈ بندھا ہوا ہے، دھماکے کی جگہ کے قریب موجود ایک گاڑی اور  موٹر سائیکل کو نقصان پہنچا، بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیم اس جگہ کا معائنہ کرے گی۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ غیر ملکی ایکسپورٹ پروسسنگ زون میں کام کرتے ہیں، وین کو موٹرسائیکل پر سوار خود کش بمبار کے ذریعے نشانہ بنایا گیا، جائے وقوع سے کلاشنکوف اور دستی بم سے بھرا بیگ بھی ملا ہے۔

    اسپتال حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے کے زخمیوں میں نور محمد، لنگر خان اور سلمان رفیق شامل ہیں، 2 کی حالت تشویشناک ہے۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleمناسب وقت پر افغانستان کا دورہ کرونگا، اسحاق ڈار
    Next Article خوارجی دہشتگردوں نے ڈی آئی خان میں بربریت کی ایک داستان رقم کر دی
    Web Desk

    Related Posts

    امریکی وفد کا جی ایچ کیو کا دورہ، فیلڈ مارشل عاصم منیر سے اہم ملاقات، دوطرفہ تعلقات، خطے کی صورتحال پر گفتگو

    ستمبر 16, 2026

    پاکستان انڈر 19 ٹیم کی شاندار کاکردگی، انگلینڈ کو ون ڈے سیریز میں شکست دیدی

    ستمبر 16, 2026

    پاکستان نے بھارت میں ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کھیلنے سے انکار کر دیا

    ستمبر 16, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    امریکی وفد کا جی ایچ کیو کا دورہ، فیلڈ مارشل عاصم منیر سے اہم ملاقات، دوطرفہ تعلقات، خطے کی صورتحال پر گفتگو

    ستمبر 16, 2026

    پاکستان انڈر 19 ٹیم کی شاندار کاکردگی، انگلینڈ کو ون ڈے سیریز میں شکست دیدی

    ستمبر 16, 2026

    پاکستان نے بھارت میں ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کھیلنے سے انکار کر دیا

    ستمبر 16, 2026

    لکی مروت میں پٹرول ایجنسی میں آگ بھڑک اٹھی، ریسکیو اہلکاروں سمیت 12 افراد زخمی

    ستمبر 16, 2026

    مکہ پر ڈرون حملے کی کوشش ناقابل معافی، حرمین شریفین کے تحفظ کیلئے سعودیہ کیساتھ ہیں، وزیراعظم شہبازشریف

    ستمبر 16, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.