ضمنی انتخاب میں باجوڑ این اے 8 پر سنی اتحاد کونسل کو اپ سیٹ شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ قومی اسمبلی کی نشست این اے 8 باجوڑ میں آزاد امیدوار مبارک زیب کامیاب ہو گئے۔
حلقہ این اے 8 باجوڑ کے ضمنی انتخاب میں تمام 366 پولنگ اسٹیشنوں کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق آزاد امیدوار مبارک زیب 74 ہزار 8 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے ہیں جبکہ ان کے مقابلے میں سنی اتحاد کونسل کے امیدوار گل ظفر خان 47 ہزار 282 ووٹ حاصل کرکے دوسرے نمبر پر رہے۔
مبارک زیب کا کہنا تھا کہ انہوں نے ضمنی الیکشن میں ٹکٹ کیلئے علی امین گنڈاپور، بیرسٹرگوہر، شیر افضل مروت اور علی محمد خان سے بات کی تھی، علی امین گنڈاپور نے کہا کہ 7 کروڑ روپے اور نوکری دیتاہوں، الیکشن چھوڑ دو۔
مبارک زیب نے کہا کہ پی ٹی آئی قیادت نے ہمارا دل توڑا ہمیں ناراض کیا، مشعال یوسفزئی نے کال کی اور کہا کہ وزیراعلیٰ ہاؤس اکیلے آؤ، کسی کو ساتھ مت لانا، ان کا مقصد تھا کہ اکیلے میں لالچ دے کر مجھے چپ کروا لیں گے۔