Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بدھ, نومبر 26, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • دوسروں کو چور کہنے والے خود چور ثابت ہوئے، عمران خان کو لانیوالے بھی مجرم ہیں، نواز شریف
    • فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری علی لاریجانی کی ملاقات
    • اے ڈی بی کی جانب سے پاکستان کے لیے 4 کروڑ80 لاکھ ڈالر کی اضافی فنانسنگ کی منظوری
    • نگران وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان جسٹس (ر) یار محمد ناصر نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا
    • پاک فوج کیلئے ملک کی سرحدی سالمیت، سکیورٹی اور ہر پاکستانی شہری کا تحفظ اولین ترجیح ہے، فیلڈ مارشل
    • خیبر نیٹ ورک اور شہید ذوالفقار علی بھٹو انسٹیٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اسلام آباد کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط
    • سہ ملکی ٹی 20 سیریز میں سری لنکا کی پہلی کامیابی، زمبابوے کو 9 وکٹوں سے شکست
    • پاک بحریہ کا ملکی ساختہ اینٹی شپ بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » امریکہ کا عالمی امن میں پاکستان کے مثبت کردار اور دہشتگردی کےخلاف جنگ میں قربانیوں کا اعتراف
    اہم خبریں

    امریکہ کا عالمی امن میں پاکستان کے مثبت کردار اور دہشتگردی کےخلاف جنگ میں قربانیوں کا اعتراف

    جولائی 25, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    US acknowledges Pakistan's positive role in world peace and sacrifices in the war on terrorism
    پاک-امریکا دوطرفہ تعلقات میں مزید وسعت اور استحکام کے خواہاں ہیں، وزير خاارجہ اسحاق ڈار
    Share
    Facebook Twitter Email

    امریکہ نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کي لازوال قربانیوں کا ایک مرتبہ پھر اعتراف کرتے  پاک امریکہ تعلقات کے فروغ اور مختلف شعبہ جات میں مضبوط اور منظم روابط استوار کرنے کے ضمن میں مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ۔

    واشنگٹن: نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے امریکی ہم منصب مارکو روبیو سے واشنگٹن ڈی سی میں اہم ملاقات کی جہاں امریکی محکمہ خارجہ پہنچنے پر امریکی حکام کی جانب سے اسحاق ڈار کا استقبال کیا گیا ۔

    امریکہ میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ بھی نائب وزیر اعظم کے ہمراہ تھے اور وفود کی سطح پر ہونے والی ملاقات میں دونوں فریقین کی جانب سے سینئر حکام نے شرکت کی ۔

    پاکستا ن اور امریکہ کے وزرائے خارجہ کے درمیان یہ پہلی بالمشافہ ملا قات ہے، اس سے قبل دونوں رہنماؤں کے درمیان ٹیلی فونک روابط قائم تھے، ملاقات میں پاک-امریکا تعلقات اور مختلف شعبہ جات میں ممکنہ تعاون پر تفصیلی بات چیت کی گئی ۔

    ملاقات میں دوطرفہ تجارتی اور اقتصادی روابط کے فروغ، سرمایہ کاری، زراعت، ٹیکنالوجی، معدنیات سمیت اہم شعبہ جات میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا، انسداد دہشت گردی اور علاقائی امن کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی ۔

    اس موقع پر نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نےعالمی امن کے فروغ کے حوالے سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور امریکی قیادت کی کوششوں کو خراج تحسین پیش کیا ۔

    اسحاق ڈار نے کہا کہ حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے حوالے سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کردار اور کاوشیں لائق تحسین ہیں ۔

    امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو کی جانب سے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی لازوال قربانیوں کا اعتراف کرتے اور کہا کہ عالمی و علاقائی امن کے حوالے سے پاکستان نے ہمیشہ مثبت کردار ادا کیا ہے ۔

    اسحاق ڈار نے کہا کہ پاک-امریکا دوطرفہ تعلقات میں مزید وسعت اور استحکام کے خواہاں ہیں، دونوں ملکوں کے درمیان جاری ٹریڈ ڈائیلاگ میں مثبت پیش رفت کے حوالے سے پر امید ہیں ۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان امریکی کاروباری برادری اور سرمایہ کاروں کے لیے پرکشش منزل ہے، علاقائی امن کے حوالے سے دونوں ممالک کے نکتہ نظر اور مفادات میں ہم آہنگی ہے ۔

    ان کا کہنا تھا کہ امریکا میں موجود پاکستانی کمیونٹی دونوں ممالک کے درمیان ایک پل کا کردار ادا کر رہی ہے ۔

    اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کے فروغ اور مختلف شعبہ جات میں مضبوط اور منظم روابط استوار کرنے کے ضمن میں مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleمیرا خواب ہے متاثرہ سائلین اس اعتماد کیساتھ عدالتوں میں آئیں کہ انصاف ملے گا، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی
    Next Article اقتصادی رابطہ کمیٹی نے سستے گھروں کی تعمیر کیلئے سکیم کی منظوری دیدی
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    دوسروں کو چور کہنے والے خود چور ثابت ہوئے، عمران خان کو لانیوالے بھی مجرم ہیں، نواز شریف

    نومبر 26, 2025

    فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری علی لاریجانی کی ملاقات

    نومبر 26, 2025

    اے ڈی بی کی جانب سے پاکستان کے لیے 4 کروڑ80 لاکھ ڈالر کی اضافی فنانسنگ کی منظوری

    نومبر 26, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    دوسروں کو چور کہنے والے خود چور ثابت ہوئے، عمران خان کو لانیوالے بھی مجرم ہیں، نواز شریف

    نومبر 26, 2025

    فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری علی لاریجانی کی ملاقات

    نومبر 26, 2025

    اے ڈی بی کی جانب سے پاکستان کے لیے 4 کروڑ80 لاکھ ڈالر کی اضافی فنانسنگ کی منظوری

    نومبر 26, 2025

    نگران وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان جسٹس (ر) یار محمد ناصر نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا

    نومبر 26, 2025

    پاک فوج کیلئے ملک کی سرحدی سالمیت، سکیورٹی اور ہر پاکستانی شہری کا تحفظ اولین ترجیح ہے، فیلڈ مارشل

    نومبر 26, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.