Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    پیر, اکتوبر 5, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • افغانستان سے متعلق ماسکو فارمیٹ کا اجلاس، پاکستان کے اعلیٰ سطحی وفد کی اجلاس میں شرکت
    • خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ڈیرہ اسماعیل خان میں 3 خارجی دہشت گرد جہنم واصل
    • سرکاری حج سکیم: دوسری قسط کی وصولی آج رات سے شروع
    • اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کل پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے
    • 24 سال بعد نیشنل ہاؤسنگ پالیسی کا باضابطہ اجرا، بے گھر افراد کو چھت فراہمی میں پیش رفت
    • ہیلتھ سیکٹر میں خود انحصاری: ایس آئی ایف سی کی اصلاحات سے برآمدات بڑھانے کے اقدامات پر غور
    • ایشین گیمز اختتام پذیر، چین بازی لے گیا، پاکستان 10 میڈلز کے ساتھ 29ویں نمبر پر رہا
    • وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے لکی مروت سے لانگ مارچ کا آغاز کردیا
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » اقتصادی رابطہ کمیٹی نے سستے گھروں کی تعمیر کیلئے سکیم کی منظوری دیدی
    اہم خبریں جولائی 25, 2025

    اقتصادی رابطہ کمیٹی نے سستے گھروں کی تعمیر کیلئے سکیم کی منظوری دیدی

    Facebook Twitter Email
    Economic Coordination Committee approves scheme for construction of affordable houses
    حکومت 50 ہزار گھروں کی تعمیر کیلئے سبسڈی فراہم کرے گی، حکومتی ذرائع
    Share
    Facebook Twitter Email

    وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے سستے گھروں کی تعمیر کیلئے سکیم کی منظوری دے دی جب کہ مارک اَپ سبسڈی رسک شیئرنگ اسکیم کے تحت مالی معاونت کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے ۔

    اسلام آباد: وفاقی خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی  کا اجلاس  وزارت خزانہ میں  منعقد ہوا ،اجلاس میں ای سی سی نے گھی، کوکنگ آئل کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس لیتے ہوئے عالمی قیمتوں میں کمی کے باوجود عوام کو پورا ریلیف نہ ملنے پر اظہار تشویش کیا ۔

    اجلاس میں وزارت صنعت کی جانب سے گھی، کوکنگ آئل کی دستیابی اور قیمتوں پر بریفنگ دی گئی، کمیٹی نے قیمتوں میں اضافے اور کارٹلائزیشن کی روک تھام کی ہدایت کی جبکہ مسابقتی کمیشن، نیشنل پرائس کمیٹی، صوبائی حکومتوں کے درمیان روابط پر زور دیا گیا۔ ای سی سی کا کہنا تھا کہ وزارت صنعت اس حوالے سے اسٹیک ہولڈرز سے کوآرڈی نیشن کرے ۔

    اجلاس میں ای سی سی نے سستے گھروں کی تعمیر کیلئے سکیم کی منظوری دے دی جبکہ مارک اپ سبسڈی رسک شیئرنگ اسکیم کے تحت مالی معاونت کا فیصلہ بھی کیا گیا ۔

    ذرائع کے مطابق حکومت 50 ہزار گھروں کی تعمیر کیلئے سبسڈی فراہم کرے گی، 20 سے 35 لاکھ تک کا قرضہ 20 سال کی مدت کیلئے دینے کی تجویز دی گئی ہے ۔

    اجلاس میں طے کیا گیا کہ ملک میں لوکاسٹ ہاؤسنگ کو فروغ دیا جائے گا۔ وزارت ہاؤسنگ کو اس شعبے کا جامع ڈیٹا بیس تیار کرنے کی ہدایت کر دی گئی اس مقصد کیلئے وفاقی اور صوبائی اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی ہدایت کی گئی ہے ۔

    اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں شپ بریکنگ ری سائیکلنگ کو باقاعدہ صنعت کا درجہ دینے، پاکستان اسکل امپیکٹ بانڈ کے اجراء کیلئے ایک ارب روپے کی گارنٹی کی منظوری دی گئی۔ اس کے تحت ملک میں اسکل ڈیویلپمنٹ کی حوصلہ افزائی کی جائے گی ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleامریکہ کا عالمی امن میں پاکستان کے مثبت کردار اور دہشتگردی کےخلاف جنگ میں قربانیوں کا اعتراف
    Next Article سوات: سی ٹی ڈی اور پولیس کی کارروائی میں تین دہشت گرد ہلاک
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ڈیرہ اسماعیل خان میں 3 خارجی دہشت گرد جہنم واصل

    اکتوبر 5, 2026

    سرکاری حج سکیم: دوسری قسط کی وصولی آج رات سے شروع

    اکتوبر 5, 2026

    اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کل پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے

    اکتوبر 5, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    افغانستان سے متعلق ماسکو فارمیٹ کا اجلاس، پاکستان کے اعلیٰ سطحی وفد کی اجلاس میں شرکت

    اکتوبر 5, 2026

    خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ڈیرہ اسماعیل خان میں 3 خارجی دہشت گرد جہنم واصل

    اکتوبر 5, 2026

    سرکاری حج سکیم: دوسری قسط کی وصولی آج رات سے شروع

    اکتوبر 5, 2026

    اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کل پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے

    اکتوبر 5, 2026

    24 سال بعد نیشنل ہاؤسنگ پالیسی کا باضابطہ اجرا، بے گھر افراد کو چھت فراہمی میں پیش رفت

    اکتوبر 5, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.