پشاور: زکوڑی لیول ٹو فلائی اوور منصوبے پر تعمیراتی سرگرمیاں بھرپور انداز میں جاری ہیں۔
منصوبے کے مختلف حصوں پر پائلنگ، ریٹیننگ وال کی بنیادوں، پلرز، پائل کیپس اور گرڈرز کی تعمیر سے متعلق کام جاری ہے۔
اس کے علاوہ بجلی کی اوورہیڈ تاروں کی منتقلی کا عمل بھی جاری ہے۔
صوبائی حکومت عوام کو بہتر سفری سہولیات کی فراہمی، ٹریفک کے دباؤ میں کمی اور جدید انفراسٹرکچر کی ترقی کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔
یہ منصوبہ صوبے میں انفراسٹرکچر کی بہتری، شہری ترقی اور عوام کو جدید سفری سہولیات فراہم کرنے کے حکومتی عزم کا عکاس ہے۔
منصوبے پر تعمیراتی کام تیزی سے جاری ہے اور اب تک اس کی مجموعی فزیکل پیش رفت 17.36 فیصد تک پہنچ چکی ہے.
منصوبے کی تکمیل کے لیے 30 اپریل 2027 کی تاریخ مقرر کی گئی ہے۔

