Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعرات, ستمبر 17, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • کرک پولیس مقابلہ، ظفران شہید کیس کا مرکزی نامزد اشتہاری ملزم ہلاک
    • تحریک انصاف لانگ مارچ کیلئے اسلام آباد نہیں پہنچے گی،گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی
    • فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا ٹیلیفونک رابطہ، علاقائی صورتحال پر غور
    • لاہور ہائیکورٹ نے محمد رضوان کی این سی سی آئی اے نوٹسز کیخلاف درخواست مسترد کردی
    • لندن میں پاکستان انویسٹمنٹ راؤنڈ ٹیبل: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا معاشی اصلاحات پر خطاب
    • ازبک میڈیا وفد کا وزارت خارجہ کا دورہ، پاک ازبک تعلقات پر بریفنگ
    • مکہ مکرمہ پر ڈرون حملے کی کوشش، پاکستانی دفترِ خارجہ کی شدید مذمت
    • ہونہار طلبہ کو میرٹ پر معیاری اور جدید تعلیم کی فراہمی حکومت کی اوّلین ترجیح ہے، وزیراعظم شہباز شریف
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » امریکی کانگریس اراکین کی کرتارپور راہداری آمد، پاکستان کا دورہ کامیاب اور مثبت قرار دیدیا
    اہم خبریں اپریل 14, 2025

    امریکی کانگریس اراکین کی کرتارپور راہداری آمد، پاکستان کا دورہ کامیاب اور مثبت قرار دیدیا

    Facebook Twitter Email
    US Congress members visit Kartarpur Corridor, Pakistan visit declared successful and positive
    پاکستان میں اعلیٰ سیاسی و عسکری شخصیات سے ملاقات دونوں ملکوں کے تعقات کو مزید مستحکم کرے گی، امریکی وفد
    Share
    Facebook Twitter Email

    نارووال : امریکی کانگریس اراکین اور وزیر داخلہ محسن نقوی کے ہمراہ کرتار پور راہداری کا دورہ کیا، جہاں سکھ برادری نے امریکی وفد اور وفاقی وزیر کا پرتپاک استقبال کیا ۔

    وفد نے گوردوارہ صاحب کا دورہ کیا، بابا گرونانک سے وابستہ مختلف اشیاء دیکھیں، انہیں گوردوارہ صاحب کرتارپور کے بارے میں بریفنگ دی گئی، وفد نے گوردوارہ میں دعائیہ تقریب میں شرکت کی اور تاریخی کنواں بھی دیکھا ۔

    امریکی وفد نے پاکستان کی جانب سے کئے گئے انتظامات کو سراہا، امریکی وفد نے زیرو پوائنٹ کا بھی دورہ کیا ۔

    دورے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے رکن کانگریس جیک وارن برگ مین نے کہا کہ ’’پاکستان اور امریکا کے تعلقات کی اہمیت مسلم ہیں، اس کی اہمیت کو مستقبل میں کم نہیں سمجھا جاسکتا۔ اس کے مثبت اثرات نہ صرف پاکستان اور امریکا بلکہ دنیا کے دیگر ترقی پذیر علاقوں پر بھی مرتب ہوں گے ۔‘‘

    جیک وارن برگ مین نے کہا کہ ہم یہاں مخصوص شعبوں میں کام کر رہے ہیں اور شراکت داری کو فروغ دے رہے ہیں، اس شراکت داری میں معدنیات ایک اہم شعبہ ہے۔ یہ اقدامات آنے والے وقت میں ایسی مضبوط صنعتوں کی بنیاد رکھیں گے جو پاکستان سمیت پوری دنیا کے لیے فائدہ مند ہوں گی ۔

    کانگریس مین تھامس رچرڈ سوازی نے کہا کہ پاکستان کا دورہ شاندار رہا، ہم پاکستانیوں کی میزبانی کے شکر گزار ہیں، ہمیں پاکستان اور امریکا کے تعلقات کو مضبوط بنیادوں پر استوار کرنا ہوگا ۔

    تھامس رچرڈ سوازی نے کہا کہ پاکستانی تارکین وطن کو ایک سفیر کے طور پر دیکھتے ہیں جنہوں نے ہماری سر زمین پر کامیاں حاصل کیں۔ پاکستانیوں میں بے شمار خوبیاں موجود ہیں، یہ لوگ محنتی، تعلیم یافتہ اور خاندانی ہیں۔ معاشی سلامتی کے لیے دونوں ملک مل کر کام کریں گے اور معاشی سرگرمیوں کو فروغ دیں گے۔

    کانگریس کے ایک اور رکن جوناتھن لوتھر جیکسن نے دورہ پاکستان کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’’میں نے پاکستان میں ایمان، اتحاد اور نظم و ضبط کا عملی مظاہرہ دیکھا۔ مشترکہ تاریخ اور اعتماد کی بنیاد پر پاکستان کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا ایک سنہری موقع موجود ہے ۔‘‘

    جوناتھن لوتھر جیکسن نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ پاکستان کا مستقبل انتہائی روشن ہے، پاکستان میں مذہبی مقامات کا دورہ کیا اور پاکستان کے اعلیٰ ترین حکام سے ملاقاتیں بھی کیں۔ پاکستان کے تعلقات کو مزید مستحکم کرنے، انہیں وسعت دینے اور پاکستان کی کامیابیوں کے لیے پُرعزم ہوں ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Article اسلام آباد میں اقوامِ متحدہ امن مشن وزارتی تیاری کانفرنس کا انعقاد
    Next Article مزار شریف میں مسجد کے باہر دھماکہ، ایک شخص جاں بحق،3 افراد زخمی
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    کرک پولیس مقابلہ، ظفران شہید کیس کا مرکزی نامزد اشتہاری ملزم ہلاک

    ستمبر 17, 2026

    تحریک انصاف لانگ مارچ کیلئے اسلام آباد نہیں پہنچے گی،گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی

    ستمبر 17, 2026

    فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا ٹیلیفونک رابطہ، علاقائی صورتحال پر غور

    ستمبر 17, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    کرک پولیس مقابلہ، ظفران شہید کیس کا مرکزی نامزد اشتہاری ملزم ہلاک

    ستمبر 17, 2026

    تحریک انصاف لانگ مارچ کیلئے اسلام آباد نہیں پہنچے گی،گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی

    ستمبر 17, 2026

    فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا ٹیلیفونک رابطہ، علاقائی صورتحال پر غور

    ستمبر 17, 2026

    لاہور ہائیکورٹ نے محمد رضوان کی این سی سی آئی اے نوٹسز کیخلاف درخواست مسترد کردی

    ستمبر 17, 2026

    لندن میں پاکستان انویسٹمنٹ راؤنڈ ٹیبل: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا معاشی اصلاحات پر خطاب

    ستمبر 17, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.