Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    پیر, جولائی 14, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • خیبرپختونخوا حکومت کام چھوڑ کر احتجاج میں مصروف، کرپشن اور سفارشی کلچر پر عوام نالاں
    • 14 سے 17 جولائی ملک کے دوران شدید بارشوں کی پیشگوئی،سیلاب کا خدشہ
    • پختونخوا کے عوام اور پی ٹی آئی کے کارکنوں نے صوبائی حکومت کو گیلپ سروے میں مسترد کر دیا
    • لکی مروت میں 4 بچے ڈوب کر جاں بحق
    • بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کی دہشتگردی میں اضافہ، رواں سال 60 سے زائد افراد شہید
    • انسپکٹر جنرل ایف سی ساؤتھ کی کیڈٹ کالج وانا میں طلبا سے خصوصی ملاقات
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا ازبک وزیر خارجہ سے رابطہ، ریلوے منصوبے پر گفتگو
    • علی امین کا 90 روزہ تحریک حکومت بچانے کا بہانہ ہے،عظمیٰ بخاری
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » پاکستان میں دہشتگردی کے لیے افغانستان کی سرزمین کا استعمال کرنے کے ناقابل تردید شواہد منظر عام پر
    افغانستان

    پاکستان میں دہشتگردی کے لیے افغانستان کی سرزمین کا استعمال کرنے کے ناقابل تردید شواہد منظر عام پر

    اگست 30, 2024Updated:اگست 30, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Use of Afghanistan's soil for terrorism in Pakistan
    Share
    Facebook Twitter Email

    پاکستان کئی بار افغانستان کی عبوری طالبان حکومت کو یہ بات باور کرا چکا ہے کہ پاکستان میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی، خونریزی اور ٹی ٹی پی کے سفاک دہشت گردوں کی کارروائیوں کے پیچھے وہ دہشت گرد ہیں جو افغانستان میں موجود ہیں اور وہیں سے کارروائیاں کر رہے ہیں۔

    افغانستان کی موجودہ حکومت نے ہمیشہ سے اس حقیقت کو ماننے سے انکار کیا ہے تاہم پاکستان میں دہشت گرد کارروائیوں کے لیے افغان سرزمین کے استعمال کے ثبوت ایک بار بھر منظر عام پر آ گئے ہیں۔ گزشتہ کئی عرصے سے پاکستان میں ہونے والی دہشتگردی کے تانے بانے سرحد پار افغانستان سے ملتے آرہے ہیں اور ریاست پاکستان کی جانب سے بارہا افغان عبوری حکومت کو ان ناقابل تردید شواہد کے حوالے سے آگاہ کیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ افغان عبوری حکومت کی جانب سے خارجی دہشت گردوں کی پشت پناہی سےخطے کے امن کو شدید خطرات لاحق ہیں۔  کئی بار ریاست پاکستان کی جانب سے فراہم کیے گئے ناقابلِ تردید شواہد کے باوجود افغان عبوری حکومت خوارجیوں کے خلاف کوئی ٹھوس اقدام کرنے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے۔

    28 اگست کو افغانستان کے آرمی چیف فصیح الدین نے یہ بیان دیا کہ پاکستان نے دہشت گردوں کے حوالے سے کوئی ٹھوس شواہد فراہم نہیں کیے جبکہ حقیقت اس کے بالکل برعکس ہے۔ 27 اگست 2024 کو  تیرہ میں  آپریشن کے دوران پاک فوج نے افغانستان سے دراندازی کی کوشش کرنے والا افغان شہری ، خارجی عبداللہ ولد نثار کو  گرفتار کر لیا  جبکہ خارجی عبداللہ ولد نثار کی وڈیو منظر عام پر آنے کے بعد افغانستان کے دہشتگردوں کی پشت پناہی کے ناقابل تردید شواہد سامنے آچکے ہیں۔

    خارجی عبداللہ کا کہنا تھا کہ، "اسکا تعلق ضلح ننگرہار ولایت کے ضلح لال پورہ سے ہے”۔ خارجی عبداللہ کا مزید کہنا تھا کہ، "اس نے دہشتگردی کی ٹریننگ اپنے آبائی شہر ننگرہار میں حاصل کی اور دہشتگردی کی تربیت ملنے کے بعد پاکستان کے مختلف حصوں میں حملہ کرنے کی ہدایت کی گئی‘‘۔ خارجی عبداللہ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان پر حملے کرنے والے 34 افراد میں آئی ای ڈی کے ماہر بھی شامل تھے، خارجی نے مزید انکشاف کیا کہ، "پاکستان پر حملے کے لیے ان کے پاس وافر مقدار میں دھماکہ خیز مواد موجود تھا اور ستارہ بانڈہ کے مقام پر حملے کے نتیجے میں 10 لوگ زخمی، 15 ہلاک اور باقی کمانڈر بھاگ گئے، ساتھیوں کی ہلاکت کے بعد پاکستانی فوج کے سامنے ہتھیار ڈالنا پڑا‘‘۔

    ان ناقابل تردید شواہد کی روشنی میں یہ ثابت ہوتا ہے کہ افغان سرزمین گزشتہ کئی عرصے سے پاکستان میں بدامنی پھیلانے، دہشتگری کی کارروائیوں میں ملوث اور دہشت گردوں کی پشت پناہی کے لیے استعمال ہو رہی ہے۔  ان ٹھوس شواہد کی بنیاد پر افغان عبوری حکومت کے کھوکھلے دعوے ایک بار پھر دنیا کے سامنے آشکار ہوچکے ہیں۔  افغان عبوری حکومت کو پاکستان کے خلاف اپنی دوغلے پن والی حکمت عملی کو بدلنا ہوگا اور فتنہ الخوارج کی اپنی سر زمین پر سرکوبی کرنا ہوگی۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleدیربالا میں مکان پرتودہ گرنے سے 12 افراد جاں بحق
    Next Article بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کارروائی،5 دہشتگرد ہلاک،3 زخمی
    Web Desk

    Related Posts

    خیبرپختونخوا حکومت کام چھوڑ کر احتجاج میں مصروف، کرپشن اور سفارشی کلچر پر عوام نالاں

    جولائی 14, 2025

    14 سے 17 جولائی ملک کے دوران شدید بارشوں کی پیشگوئی،سیلاب کا خدشہ

    جولائی 14, 2025

    لکی مروت میں 4 بچے ڈوب کر جاں بحق

    جولائی 14, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    خیبرپختونخوا حکومت کام چھوڑ کر احتجاج میں مصروف، کرپشن اور سفارشی کلچر پر عوام نالاں

    جولائی 14, 2025

    14 سے 17 جولائی ملک کے دوران شدید بارشوں کی پیشگوئی،سیلاب کا خدشہ

    جولائی 14, 2025

    پختونخوا کے عوام اور پی ٹی آئی کے کارکنوں نے صوبائی حکومت کو گیلپ سروے میں مسترد کر دیا

    جولائی 14, 2025

    لکی مروت میں 4 بچے ڈوب کر جاں بحق

    جولائی 14, 2025

    بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کی دہشتگردی میں اضافہ، رواں سال 60 سے زائد افراد شہید

    جولائی 14, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.