واشنگٹن میں بھارتی سفارتخانے کے باہر احتجاج کرتے ہوئے سکھوں نے الگ ریاست خالصتان کا پرچم لہرا دیا ہے
امریکا میں مقیم سکھ برادری نے بھارت میں کسانوں پرمظالم کے خلاف واشنگٹن میں بھارتی سفارت خانے کے سامنے مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے مودی قاتل کے نعرے لگائے اور سفارت خانے کے اطراف مارچ کیا۔سکھ مظاہرین نے بھارتی سفارت خانے کا باہر نصب مہاتما گاندھی کے مجسمے پر خالصتان کا پرچم لگا دیا۔ انہوں نے کہا کہ خالصتان کے قیام کا مقصد پنجاب کو بھارت کے قبضے سے آزاد کروانا ہے۔سکھ فار جسٹس تنظیم کے رہنما نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ بھارت میں کسانوں پر گولیاں چلائی جا رہی ہیں اور ڈرون سے آنسو گیس چھوڑی جا رہی ہے۔مگر باوجود اس کے سکھ الگ ریاست کے مطالبہ سے پیچھے نہیں ہٹیںگے۔