Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    اتوار, دسمبر 28, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • ہم امریکہ، اسرائیل اور یورپ کے ساتھ حالت جنگ میں ہیں، صدر مسعود پزشکیان
    • ‏کابل میں افغان طالبان کے سینئر انٹیلی جنس اہلکار مولوی نعمان غزنوی جانبحق
    • سری لنکا کیخلاف سیریز کیلئے پاکستانی 15 رکنی سکواڈ کا اعلان
    • اسلام آباد سے مری تک ایئر ٹیکسی سروس کا آغاز
    • اسرائیل نے صومالی لینڈ کو آزاد ریاست تسلیم کر کے نیا تنازع کھڑا کر دیا
    • تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان جنگ بندی معاہدہ، عمل درآمد شروع
    • افغانستان اور تاجکستان کے سرحد پر رونما ہونے والے حالیہ واقعات کی تحقیقات جاری ہیں، افغان وزیرخارجہ
    • لکی مروت میں دہشت گردوں کا امن کمیٹی رکن کے گھر پر راکٹ حملہ، ہمایوں خان زخمی
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    • ادب
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » ہم قانون اور کاغذ پر چلتے ہیں،سچ اللہ جانتا ہے، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا الوداعی خطاب
    اہم خبریں

    ہم قانون اور کاغذ پر چلتے ہیں،سچ اللہ جانتا ہے، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا الوداعی خطاب

    اکتوبر 25, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Former Chief Justice Qazi Faiz Isa left abroad
    اضی فائز عیسیٰ برطانیہ کی قدیم ترین قانونی درسگاہ مڈل ٹیمپل میں ان کے اعزاز منعقدہ تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔
    Share
    Facebook Twitter Email

    اسلام آباد: جسٹس قاضی فائز عیسٰی کا پاکستان کے چیف جسٹس کی حیثیت سے آج آخری دن ہے۔ ان کی عدلیہ کے لیے خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے الوداعی فل کورٹ ریفرنس کا انعقاد کیا گیا۔

    چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے فل کورٹ ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام شرکا بالخصوص نامزد چیف جسٹس یحییٰ آفریدی اور دیگر ساتھی ججز، اٹارنی جنرل منصور اعوان، پاکستان بار کونسل کے نائب چیئرمین اور صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کا شکریہ ادا کرتا ہوں، جو لوگ آج فل کورٹ ریفرنس میں نہیں آئے ان کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں۔

    چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ  ہم قانون اور کاغذوں پر چلتے ہیں، سچ کیا ہے یہ صرف اللہ تعالیٰ جانتا ہے۔ چیف جسٹس بلوچستان بننے کے بعد زندگی بدل گئی، بلوچستان میں جو کام کیے ان کا لوگوں کو معلوم ہے، بلوچستان میں جو کیا اس میں اہلیہ کا کردار تھا لیکن اہلیہ نے کہا نام نہیں لایاجائےگا۔

    جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ مجھے ایک دفعہ کال آئی کہ چیف جسٹس بلا رہے ہیں، مجھے لگا چیف جسٹس نے ڈانٹنے کے لیے بلایا ہے کیونکہ میں انگریزی اخبار میں لکھ رہا تھا مگر انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں کوئی جج نہیں، آپ چیف جسٹس بنیں۔

    انہوں نے کہا کہ سب سے پہلے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتا ہوں جنہوں نے مناسب سمجھا کہ میں یہ منصب سنبھالوں، عوام کا شکریہ اور چودھری افتخار صاحب کا شکریہ جنہوں نے میرا بطور چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ انتخاب کیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ جب میں بلوچستان ہائی کورٹ گیا تو میں واحد جج تھا، ملک میں آئینی بحران آ چکا تھا تو مجھے کسی سے سیکھنے کو نہیں ملا، وکلا نے مجھے سکھایا اور بلوچستان کے وکلا کی مدد سے آگے بڑھے، ججز کو تعینات کیا اور ایک غیرفعال عدالت عالیہ بلوچستان کا کام شروع ہوا۔

    چیف جسٹس نے کہا کہ سپریم کورٹ میں میرا پہلا کام رجسٹرار کا انتخاب تھا جو درست ثابت ہوا، اپنے ساتھ کام کرنے والے تمام عملے کا مشکور ہوں، کیس سنتے ہوئے اندازہ لگانا ہوتا ہے سچ کیا ہے جھوٹ کیا ہے، ہم قانون اور کاغذوں پر چلتے ہیں سچ کیا ہے یہ اوپر والا جانتا ہے، اس موقع پر چیف جسٹس نے اپنی تعریف پر مبنی انگلینڈ سے ایک خاتون کا لکھا ہوا خط بھی پڑھ کر سنایا۔

    بعد ازاں چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ سپریم کورٹ میں یادگار کے افتتاح کی تقریب میں پہنچے، اس موقع پر نامزد چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سمیت دیگر ججز نے بھی شرکت کی۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleپی ٹی آئی کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں شوکت یوسفزئی پارٹی پالیسی پر پھٹ پڑے
    Next Article چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو بہتر ین انسان پایا، اچھا وقت گزار کر جا رہے ہیں،نامزد چیف جسٹس یحیٰ آفریدی
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    ہم امریکہ، اسرائیل اور یورپ کے ساتھ حالت جنگ میں ہیں، صدر مسعود پزشکیان

    دسمبر 28, 2025

    ‏کابل میں افغان طالبان کے سینئر انٹیلی جنس اہلکار مولوی نعمان غزنوی جانبحق

    دسمبر 28, 2025

    اسلام آباد سے مری تک ایئر ٹیکسی سروس کا آغاز

    دسمبر 28, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    ہم امریکہ، اسرائیل اور یورپ کے ساتھ حالت جنگ میں ہیں، صدر مسعود پزشکیان

    دسمبر 28, 2025

    ‏کابل میں افغان طالبان کے سینئر انٹیلی جنس اہلکار مولوی نعمان غزنوی جانبحق

    دسمبر 28, 2025

    سری لنکا کیخلاف سیریز کیلئے پاکستانی 15 رکنی سکواڈ کا اعلان

    دسمبر 28, 2025

    اسلام آباد سے مری تک ایئر ٹیکسی سروس کا آغاز

    دسمبر 28, 2025

    اسرائیل نے صومالی لینڈ کو آزاد ریاست تسلیم کر کے نیا تنازع کھڑا کر دیا

    دسمبر 28, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.