Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بدھ, دسمبر 3, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • شمالی وزیرستان میں دو مختلف کارروائیوں کے دوران 7 دہشتگرد ہلاک
    • بنوں: میرانشاہ روڈ پر دہشتگردوں کا حملہ، اسسٹنٹ کمشنر شمالی وزیرستان اور 2 پولیس اہلکاروں سمیت 4 افراد شہید
    • خیبرٹیلی ویژن نیٹ ورک کی تنطیمEvamp اور خیبرڈیجٹل نے پشاور کو نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں ایک پرامن شہر ثابت کردیکھایا۔۔ سیف علی خان ونر تماشہ سیزن 4۔۔ جنید کامران۔۔ ماڈل وارانہ ماھم مرزا۔
    • اسمعیل شاھد کی دوبئی میں مصروفیات اور مستقل سکونت۔۔۔۔؟
    • کےٹو۔۔پہ دیکھئے فلمی ستاروں کے دلچسپ انٹرویوز Bolly wood میں رابعہ خان کے سنگ۔۔۔۔
    • دسمبر میں Evamp پشاور کے باسیوں کیلئے میگا ایونٹس لیکر ارھا ھے۔۔۔ کامران جان
    • خیبر ٹیلیویژن  دنیا بھر میں پشتونوں کی عظمت رفتہ کو احسن طور پہ پیش کررھا ھے۔ فیاض وردی۔۔۔ منظور خان
    • ابراھیم جان کی افسوسناک موت کی ذمہ داری سندھ حکومت پہ عائد ھوتی ھے۔ مشی خان۔
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » ہمیں آپس کے تمام اختلافات بھلا کر دہشت گردی کے خاتمے کیلئے مل کر کام کرنا ہے،وزیراعظم شہبازشریف
    اہم خبریں

    ہمیں آپس کے تمام اختلافات بھلا کر دہشت گردی کے خاتمے کیلئے مل کر کام کرنا ہے،وزیراعظم شہبازشریف

    اپریل 18, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    We have to forget all our differences and work together to eliminate terrorism, says Prime Minister Shehbaz Sharif
    دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں کیلئے تمام اداروں اور صوبوں کی کوششیں لائق تحسین ہیں،وزیراعظم
    Share
    Facebook Twitter Email

    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ملک میں امن و امان کی صورتحال سے متعلق اہم اجلاس ہوا، جس میں  سیکیورٹی کے قیام کے حوالے سے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔

    اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کو عبرتناک شکست دیں گے کہ وہ پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرات نہیں کر سکیں گے، پاکستان کے دشمن ہماری معاشی کامیابیوں سے خائف ہیں، دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں کیلئے تمام اداروں اور صوبوں کی کوششیں لائق تحسین ہیں ۔

    انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے وفاقی حکومت صوبوں کی استعداد بڑھانے کیلئے تعاون کرے گی، تمام اختلافات بھلا کر دہشت گردی کے خاتمے کیلئے مل کر کام کرنا ہے، سکیورٹی فورسز کے جوان دہشت گردوں سے نبرد آزما اور جانوں کا نذرانہ پیش کر رہے ہیں ۔

    وزیراعظم نے ہدایت کی کہ سمگلنگ کے خلاف تمام ادارے اپنی کوششیں مزید تیز کریں، انسانی سمگلنگ کے نیٹ ورک کے گرد گھیرا مزید تنگ کیا جائے، انسانی سمگلروں کو قانون کے شکنجے لایا جائے ۔

    شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ملک کے اہم شہروں میں سیف سٹی منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کیا جائے، دہشت گردی کے خلاف وفاق اور صوبوں کا ملکر کام کرنا خوش آئند ہے ۔

    دوران اجلاس بریفنگ میں بتایا گیا کہ نیکٹا میں قومی و صوبائی انٹیلی جنس فیوژن اینڈ تھریٹ اسیسمنٹ مرکز قائم کیا جا چکا، پنجاب کے 10 شہروں میں سیف سٹی منصوبہ کام کر رہا ہے، کراچی، حیدرآباد، سکھر، لاڑکانہ، میرپور خاص اور نوابشاہ میں سیف سٹی منصوبے لگائے جا رہے ہیں۔

    بریفنگ میں کہا گیا کہ پشاور میں سیف سٹی منصوبہ منظور ہو چکا ہے، ڈیرہ اسماعیل خان، بنوں، لکی مروت میں سیف سٹی منصوبے لگائے جائیں گے، گوادر سیف سٹی منصوبہ جلد مکمل کر لیا جائے گا، قومی شاہراہ 25 N اور قومی شاہراہ 40 N پر واقع تمام اہم شہروں میں سیف سٹی منصوبہ لگایا جائے گا۔

    اجلاس کو بتایا گیا کہ سمگلنگ کی روک تھام کے حوالے سے مختلف شاہراہوں اور پلوں پر ڈیجیٹل انفورسمنٹ سٹیشنز کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے، اہم شہروں کے گردونواح میں غیر قانونی تعمیرات ختم کرنے کیلئے کارروائیاں ہو رہی ہیں ۔

    بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ ملک بھر میں بھکاریوں کیخلاف بھی کریک ڈاؤن کیا جا رہا، بھکاریوں کو بیرون ملک سفر سے روکنے کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں، اسلام آباد میں فارنزک سائنس ایجنسی قائم کی جا چکی ہے جبکہ پنجاب میں فارنزک سائنس ایجنسی کو مزید بہتر بنایا جا رہا ہے ۔

    اجلاس میں وفاقی وزراء محسن نقوی،اعظم نذیر تارڑ، احد چیمہ، عطاء اللہ تارڑ سمیت وزیراعظم کے مشیر برائے بین الصوبائی روابط رانا ثناءاللہ، وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف، وزیر داخلہ گلگت بلتستان شمس الحق لون، وزیر داخلہ آزاد جموں و کشمیر کرنل ریٹائرڈ وقار نون موجود تھے ۔

    اس موقع پر چاروں صوبوں ، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر کے چیف سیکرٹریز اور انسپکٹرز جنرل پولیس، چیف کمشنر اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری، آئی جی اسلام آباد پولیس اور دیگر متعلقہ سرکاری اداروں کے افسران نے بھی شرکت کی ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleڈی آئی خان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 4 دہشتگرد ہلاک، ایک اہلکار شہید
    Next Article شمالی وزیرستان میں سابق صوبائی وزیر کے حجرے پر حملہ
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    شمالی وزیرستان میں دو مختلف کارروائیوں کے دوران 7 دہشتگرد ہلاک

    دسمبر 2, 2025

    بنوں: میرانشاہ روڈ پر دہشتگردوں کا حملہ، اسسٹنٹ کمشنر شمالی وزیرستان اور 2 پولیس اہلکاروں سمیت 4 افراد شہید

    دسمبر 2, 2025

    پی ٹی آئی کا ممکنہ احتجاج، اسلام آباد اور راولپنڈی میں دفعہ 144 نافذ

    دسمبر 2, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    شمالی وزیرستان میں دو مختلف کارروائیوں کے دوران 7 دہشتگرد ہلاک

    دسمبر 2, 2025

    بنوں: میرانشاہ روڈ پر دہشتگردوں کا حملہ، اسسٹنٹ کمشنر شمالی وزیرستان اور 2 پولیس اہلکاروں سمیت 4 افراد شہید

    دسمبر 2, 2025

    خیبرٹیلی ویژن نیٹ ورک کی تنطیمEvamp اور خیبرڈیجٹل نے پشاور کو نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں ایک پرامن شہر ثابت کردیکھایا۔۔ سیف علی خان ونر تماشہ سیزن 4۔۔ جنید کامران۔۔ ماڈل وارانہ ماھم مرزا۔

    دسمبر 2, 2025

    اسمعیل شاھد کی دوبئی میں مصروفیات اور مستقل سکونت۔۔۔۔؟

    دسمبر 2, 2025

    کےٹو۔۔پہ دیکھئے فلمی ستاروں کے دلچسپ انٹرویوز Bolly wood میں رابعہ خان کے سنگ۔۔۔۔

    دسمبر 2, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.