پشاور( نیوز ڈیسک) خیبر نیوز پشاور سے نشر کئے گئے ٹاک شو ( AFPAK) میں اے این پی کے راھنما میاں افتخار حسین نے کہا ھے کہ خیبر پختونخواہ میں جاری دھشت گردی کی پرزور مزمت کرتے ہیں اور اس ناسور کو جڑ سے اکھاڑنے میں صوبائ اور وفاقی حکومت کو اپنی ذمہ داری پوری کرنی چاھئے علاوہ ازیں پشتونوں کے حقوق کی پائمالی کی اجازت خواہ کوئ بھی ھو اسکے خلاف آواز بلند کرتے رھیں گے میاں افتخار نے افغان مہاجرین کی واپسی بارے کہا کہ یہ ھمارے بھائ ہیں اور انکی واپسی باعزت طور پہ ھونی چاھئے وزیر اعلی خیبر پختونخواہ کے معاون خصوصی شفقت آیاز نے کہا کہ افغان مہاجرین کی واپسی کا فیصلہ حتمی ھے اور ھم انکو ھر ممکنہ سہولیات فراھم کررھے ہیں اعجاز یوسفزئ ایڈوکیٹ نے کہا کہ خیبر پختونخواہ میں دھشت گردی کے ذمہ دار وہ عناصر ہیں جو ماضی میں انکو سپورٹ کرتے تھے معدنیات پہ پشتونوں کا حق ھے اور کسی کو بھی پشتونوں کے حقوق غضب کرنے کی بھرپور مخالفت کرتے ہیں افغانستان حکومت سے تعلقات مستحکم بنانا لازم وملزوم ھے تاکہ دونوں ملکوں کے مابین تجارت کو وسعت دی جاسکے بارڈ لائن ھفتہ وار نشر کیا جاتا ھے جسکے میزبان ممتاز صحافی اور تجزیہ نگار رفعت اللہ اورکزئ ہیں۔
جمعہ, جنوری 2, 2026
بریکنگ نیوز
- ٹانک میں امن جرگے کی کوششوں سے چار اہلکار رہا
- ریسکیو 1122 کرک کی سال 2025 کی کارکردگی رپورٹ جاری
- زہران ممدانی نے نیویارک کے پہلے مسلم میئر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا
- پاکستان کا بھارت کے 260 میگا واٹ ڈلہاستی ہائیڈرو پاور پروجیکٹ پر شدید تحفظات کا اظہار
- 2026 شروع، خیبر نیٹ ورک کی جانب سے اہل وطن کو نیا سال مبارک
- غیر جمہوری اور پرتشدد پالیسیوں کے نتیجے میں افغانستان کو شدید عالمی تنہائی کا سامنا
- نئے سال پر اچھی خبر، حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں بڑی کمی کا اعلان کردیا
- آئی سی سی رینکنگ جاری، نعمان علی ٹیسٹ فارمیٹ میں پہلی پوزیشن کے قریب پہنچ گئے

