Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بدھ, اکتوبر 7, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • پاکستان کا مقامی طور پر تیادہ کردہ فتح 4 کروز میزائل کے ایکسٹینڈڈ ورژن کا کامیاب تجربہ
    • وزیراعظم شہبازشریف نے ایک بار پھر پاکستان تحریک انصاف کو مذاکرات کی پیشکش کردی
    • ایران اور امریکہ مذاکرات کیلئے پاکستان کا کردار قابل تحسین ہے، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس
    • ڈی آئی خان میں فائرنگ کے مختلف واقعات، ایف بی آر اور پولیس کے 5 اہلکار شہید
    • گندم مینجمنٹ کمیٹی کا پہلا اعلیٰ سطحی اجلاس، کسانوں کے مفادات کے تحفظ پر زور
    • سکیورٹی فورسز اور ضلعی انتظامیہ کے اشتراک سے جنوبی بلوچستان میں کھلی کچہریوں اور جرگوں کا انعقاد
    • شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی، 5 خوارج ہلاک، 2 زخمی
    • پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان دفاعی تعاون پر اہم پیش رفت
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » افغانستان میں دہشت گرد پناہ گاہیں
    بلاگ ستمبر 19, 2025

    افغانستان میں دہشت گرد پناہ گاہیں

    Facebook Twitter Email
    Pakistan raises Afghan terror camps at UN Security Council
    Pakistan demands UN action on Afghan based terror threats
    Share
    Facebook Twitter Email

    دنیا بھر میں امن کے داعی اور دہشت گردی کے خلاف قربانیاں دینے والا ملک پاکستان، ایک بار پھر اقوام متحدہ کے ایوانوں میں وہ حقائق لے کر پہنچا ہے جنہیں عالمی برادری کو اب مزید نظر انداز نہیں کرنا چاہیے۔ پاکستان نے افغانستان کی سرزمین سے جاری دہشت گردی، منظم حملوں، اور دہشت گرد تنظیموں کو حاصل محفوظ پناہ گاہوں کا معاملہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں بھرپور انداز میں اٹھایا ہے۔

    پاکستان نے اقوام متحدہ کو آگاہ کیا کہ افغانستان میں کم از کم 60 سے زائد عسکریت پسند کیمپ فعال ہیں، جو نہ صرف پاکستان کی قومی سلامتی بلکہ پورے خطے کے امن کے لیے شدید خطرہ بن چکے ہیں۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مندوب عاصم افتخار احمد نے اپنی بریفنگ میں بتایا کہ یہ کیمپ سرحد پار سے دراندازی اور حملوں کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔

    پاکستانی مندوب نے واضح کیا کہ داعش، القاعدہ،تحریک طالبان پاکستان ،بلوچ لبریشن آرمی، مجید بریگیڈ یہ تمام دہشت گرد تنظیمیں افغانستان کی سرزمین پر موجود پناہ گاہوں سے اپنی کارروائیاں کر رہی ہیں۔ ان کی سرگرمیوں میں نہ صرف مشترکہ تربیت، بلکہ ہتھیاروں کی غیر قانونی تجارت اور پاکستان کے خلاف منظم حملے بھی شامل ہیں۔

    عاصم افتخار کے مطابق ٹی ٹی پی افغانستان میں تقریباً 6,000 جنگجوؤں کے ساتھ سب سے بڑا دہشت گرد گروہ بن چکی ہے۔ پاکستان نے افغانستان سے ان کی جانب سے کی گئی دراندازی کی متعدد کوششیں ناکام بنائی ہیں، لیکن ان حملوں کا تسلسل اور شدت بڑھتی جا رہی ہے، جو ناقابلِ برداشت صورت حال ہے۔

    پاکستان اور چین نے مشترکہ طور پر اقوام متحدہ کی 1267 پابندیوں کی کمیٹی کو بی ایل اے اور مجید بریگیڈ کو دہشت گرد گروہوں کی فہرست میں شامل کرنے کی درخواست بھی جمع کرا دی ہے۔ یہ ایک اہم سفارتی قدم ہے جس سے پاکستان نے عالمی سطح پر ان گروہوں کی حقیقت بے نقاب کی ہے۔

    پاکستان نے واضح طور پر افغان طالبان کو ان حملوں کے لیے ذمہ دار ٹھہرایا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ وہ انسدادِ دہشت گردی سے متعلق اپنی بین الاقوامی ذمہ داریوں کو پورا کریں۔ ایک طرف طالبان حکومت دنیا سے تسلیم کیے جانے کی خواہاں ہے، تو دوسری طرف ان کی سرزمین دہشت گرد گروہوں کے لیے ایک محفوظ پناہ گاہ بنی ہوئی ہے۔

    عاصم افتخار احمد نے عالمی برادری کو یقین دہانی کروائی کہ پاکستان سے زیادہ کوئی ملک افغانستان میں امن و استحکام کا خواہاں نہیں۔ لیکن اس امن کی خواہش کا مطلب یہ نہیں کہ پاکستان اپنی سرحدی خودمختاری یا شہریوں کی جان و مال پر ہونے والے حملوں کو برداشت کرے گا۔

    پاکستان نے اپنی ذمہ داری نبھاتے ہوئے اقوام متحدہ میں خطرات کی نشاندہی اور ثبوت فراہم کر دیے ہیں۔ اب وقت ہے کہ عالمی برادری، خصوصاً سلامتی کونسل، محض "تشویش” ظاہر کرنے سے آگے بڑھے اور عملی اقدامات کرے۔ افغان طالبان کو یہ پیغام واضح طور پر دینا ہوگا کہ دہشت گردی کو برداشت نہیں کیا جائے گا، نہ ہی اس کی سرپرستی کرنے والوں کو۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleخوارج کا چہرہ بے نقاب،مساجد کی حرمت پامال، قوم کے دشمن بے نقاب
    Next Article پشتونوں کے حقوق کی پائمالی کسی صورت برداشت نہیں کرینگے۔ میاں افتخار حسین کا بارڈر لائن میں دوٹوک اعلان
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    خیبرپختونخوا میں سیاسی و آئینی کشمکش: گورنر راج اور ایمرجنسی میں فرق اور صدر مملکت کے اختیارات!

    اکتوبر 5, 2026

    جب عوامی آوازیں دبتی ہیں، تو ریاستیں لرزتی ہیں. تحریر: قریش خٹک

    ستمبر 22, 2026

    پمز سانحے کے اصل حقائق

    اگست 26, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    پاکستان کا مقامی طور پر تیادہ کردہ فتح 4 کروز میزائل کے ایکسٹینڈڈ ورژن کا کامیاب تجربہ

    اکتوبر 6, 2026

    وزیراعظم شہبازشریف نے ایک بار پھر پاکستان تحریک انصاف کو مذاکرات کی پیشکش کردی

    اکتوبر 6, 2026

    ایران اور امریکہ مذاکرات کیلئے پاکستان کا کردار قابل تحسین ہے، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس

    اکتوبر 6, 2026

    ڈی آئی خان میں فائرنگ کے مختلف واقعات، ایف بی آر اور پولیس کے 5 اہلکار شہید

    اکتوبر 6, 2026

    گندم مینجمنٹ کمیٹی کا پہلا اعلیٰ سطحی اجلاس، کسانوں کے مفادات کے تحفظ پر زور

    اکتوبر 6, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.