Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بدھ, ستمبر 17, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان سٹریٹیجک باہمی دفاعی معاہدہے پر دستخط
    • شہباز شریف کے جہاز کا سعودی فضائی حدود میں داخلے پر سعودی لڑاکا طیاروں کا پُرتپاک استقبال
    • پاکستان، ایران اور ترکی کے درمیان ریلوے کوریڈور کی بحالی
    • شراب و اسلحہ برآمدگی کیس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے وارنٹ گرفتاری برقرار
    • کویت میں مقیم پشتون خاندانوں کی خیبر ٹی وی پروگرامز سے وابستگی
    • امان اللہ ناصر کی میزبانی میں خیبر ٹی وی بلوچستان کا گرینڈ مشاعرہ
    • وزیراعظم شہباز شریف سرکاری دورے پر سعودی عرب روانہ
    • بنوں اور کرک میں دہشت گردوں کے حملے ناکام، 3 دہشت گرد ہلاک، 4 زخمی
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو دوسرے ٹیسٹ میں شکست دیکر سیریز برابر کردی
    اہم خبریں

    ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو دوسرے ٹیسٹ میں شکست دیکر سیریز برابر کردی

    جنوری 27, 2025Updated:جنوری 27, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    West Indies beat Pakistan in 2nd test by 120 runs
    جومل ویریکن کو شاندار باولنگ پر میچ اور سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔
    Share
    Facebook Twitter Email

    ملتان میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز نے پاکستانی ٹیم کو  شکست دیتے ہوئے 34 سال بعد اسکی سرزمین پر فتح حاصل کرلی،مہمان ٹیم نے قومی ٹیم کو 120 رنز سے ہراکر سیریز بھی ایک ایک سے برابر کردی ۔

    دوسرے ٹیسٹ کے تیسرے روز قومی ٹیم 254 رنز ہدف کے تعاقب میں 133 رنز بنا کر ڈھیر ہوگئی، بابراعظم 31 رنز بنا کر نمایاں رہے،محمد رضوان 25،کامران غلام19،سلمان آغا 15،سعود شکیل 13،ساجد خان 7،نعمان علی 6،شان مسعود اور محمد ہریرہ 2،2 اور کاشف خان ایک رن بناکر آوٹ ہوئے ۔

    دوسرے ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم 244 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی تھی، کپتان کریگ براتھ ویٹ نے 52 رنز کی اننگز کھیلی،میکل لیوس 7، عامر جینگو 30، کیویم ہوج 15، ایلک اتھاناز 6، جسٹن گریوز 10، کیون سنکلیئر 28، ٹیون املاچ 35 جبکہ گڈاکیش موتی اور جومل واریکن 18، 18 رنز بناکر آؤٹ ہوئے ۔

    پاکستان کی جانب سے نعمان علی اور ساجد خان نے 4، 4 جبکہ کاشف علی اور ابرار احمد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی،اس سے قبل ٹیسٹ میچ کے پہلے روز کھیل کے اختتام تک دونوں ٹیمیں آوٹ ہو چکی تھیں ۔

    ویسٹ انڈیز کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 163 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی، پاکستانی اسپنرز نے محض ایک گھنٹے میں ویسٹ انڈیز کے 7 ابتدائی بلےبازوں کو پویلین روانہ کیا۔

    پاکستان کی جانب سے نعمان علی نے ہیٹرک مکمل کرتے ہوئے 6، ساجد خان نے 2 جبکہ ابرابر احمد اور ڈیبیو کرنیوالے کاشف علی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔

    پاکستانی ٹیم پہلی اننگز میں محض 154 رنز بناکر آوٹ ہو گئی تھی ، کپتان شان مسعود 15، کامران غلام 16، محمد ہریرہ 9 اور بابراعظم محض ایک رن بناکر آوٹ ہو گئے تھے، پانچویں وکٹ پر سعود شکیل اور محمد رضوان نے 68 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی۔ سعود 32 کے انفرادی اسکور پر وکٹ گنوا بیٹھے، محمد رضوان بھی 49 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے ۔

    نعمان علی صفر، سلمان آغا 9، ابرار احمد 2 اور کاشف علی بھی صفر پر آؤٹ ہوئے، ویسٹ انڈیز کی جانب سے جومل واریکن نے 4، گڈاکیش موتی نے 3 اور کیمار روچ نے 2 وکٹیں حاصل کیں ۔

    جومل واریکن کو شاندار باولنگ پر میچ اور سیریز کا بہترین کھلاڑی  قرار دیا گیا ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleانسانی سمگلنگ کا سدباب مگر کب اور کیسے ؟
    Next Article آئینی بنچ نے 26 ویں آئینی ترمیم کےخلاف درخواستوں پر فریقین کو نوٹس جاری کردیا
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    شراب و اسلحہ برآمدگی کیس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے وارنٹ گرفتاری برقرار

    ستمبر 17, 2025

    بنوں اور کرک میں دہشت گردوں کے حملے ناکام، 3 دہشت گرد ہلاک، 4 زخمی

    ستمبر 17, 2025

    پاکستان کرکٹ بورڈ کا آئی سی سی کو دوسرا خط، میچ ریفری کو ہٹانے کا مطالبہ برقرار، آج فیصلہ متوقع

    ستمبر 17, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان سٹریٹیجک باہمی دفاعی معاہدہے پر دستخط

    ستمبر 17, 2025

    شہباز شریف کے جہاز کا سعودی فضائی حدود میں داخلے پر سعودی لڑاکا طیاروں کا پُرتپاک استقبال

    ستمبر 17, 2025

    پاکستان، ایران اور ترکی کے درمیان ریلوے کوریڈور کی بحالی

    ستمبر 17, 2025

    شراب و اسلحہ برآمدگی کیس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے وارنٹ گرفتاری برقرار

    ستمبر 17, 2025

    کویت میں مقیم پشتون خاندانوں کی خیبر ٹی وی پروگرامز سے وابستگی

    ستمبر 17, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.