وزیراعظم شہباز شریف اگلے ہفتے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہی اجلاس میں شرکت کرنے کے لئے آستانہ قازقستان کا دورہ کریں گے۔
شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس تین اور چار جولائی کو آستانہ میںکیا جائے گا۔ وزیراعظم شہباز شریف اس اجلاس میں شرکت کریں گے۔ اس دورے میں وزیراعظم شہباز شریف روسی صدر پیوٹن اور اس کے ساتھ ہی چینی صدر شی جن پنگ سے بھی ملاقات کریں گے۔
جبکہ اس کے برعکس ایس سی او کے نیشنل کوآرڈینیٹرز 29 جون سے دو جولائی تک سربراہی اجلاس کا ایجنڈہ طے کریں گے۔ ایس سی او کے نیشنل کوآرڈینیٹرز انتیس جون سے لے کر دو جولائی تک سربراہی اجلاس کا ایجنڈہ طے کریں گے۔ سربراہی اجلاس کے اختتام پر آستانہ اعلامیہ بھی جاری کیا جائے گا۔