خیبرپختونخوا کے سیاسی میدان میں ایک تازہ ترین تبدیلی آئی ہے۔ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 43 میں ن لیگ اور اے این پی کے امیدوار مولانا اسعد محمود کے حق میں دستبردار ہوگئے ہیں۔
مولانا اسعد محمود جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے بیٹے ہیں۔ اپنی پریس کانفرنس میں مولانا اسعد محمود کا کہنا تھا کہ این اے 43 پر ن لیگ اور اے این پی کے امیدوار میرے حق میں دستبردار ہوئے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے 115 میں ن لیگی امیدوار اکبر گنڈا پور جمیعت علمائے اسلام ف کے حق میں دستبردار ہوئے ہیں اور اس کے علاوہ پی کے 112 میں عبدالرحیم بھی دستبردار ہوگئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ ن لیگ اور اے این پی کی قیادت اور امیدواروں کے شکر گزار ہیں۔